میت

میت کو غسل کے بعد مسجد میں رکھنا

اگر نجاست پھیلنے

سوال: میت کو غسل سے پہلے یا غسل کے بعد مسجد میں رکھنا اور مسجد کے صحن میں میت کو دھونا اور غسل دینا جائز ہے؟

جواب: میت کو غسل سے پہلے مسجد میں رکھنے سے اگر نجاست پھیلنے اور مسجد کی بے حرمتی کا باعث نہ ہو تو کوئی حرج نہیں اور غسل دینے کے بعد کوئی اشکال نہیں۔ اگر مسجد کا صحن مسجد نہ ہو اور میت کے وہاں دھونے اور غسل دینے میں وقف کی مخالفت لازم نہ آتی ہو اور مسجد کی بے حرمتی کا باعث بھی نہ ہو تو کوئی حرج نہیں ہے۔

ای میل کریں