غسل میت

اگر میت کو غسل دینے کے لئے پانی موجود نہ ہو تو کیا تیمم کرسکتے ہیں؟

غسل کے بدلے مذکورہ ترتیب کے ساتھ میت کو تین تیمم کروائے جائے گے

سوال: اگر میت کو غسل دینے کے لئے پانی موجود نہ ہو توکیا تیمم کرسکتے ہیں؟

جواب: اگر میت کو غسل دینے کے لئے پانی موجود نہ ہو تو ہر غسل کے بدلے مذکورہ تر تیب کے ساتھ میت کو تین تیمم کروائے جائے گے جب کہ احتیاط یہ ہے کہ ان کے علاوہ ایک اور تیمم کر وایا جائے جو ان تمام کے بدلے کے قصد سے ہو اگر چہ احتیاط لازم نہ ہونا ہے ۔ اگر میت زخمی یا سوختہ حالت میں  ہو یا اس پر آبلہ پڑا ہوا ہو کہ جس کی وجہ سے غسل دینے سے جلد پھٹنے کا اندیشہ ہو تو ایسی صورت میں  بھی تیمم کروایا جائے گا ۔ زندہ شخص کا میت کو اپنے ہاتھ سے تیمم کروانے نیز اگر ممکن ہو تو میت کے ساتھ تیمم کروانے کی احتیاط کو ترک نہیں  کیاجائے گا ۔

اگر چہ میت کو ممکنہ صورت میں  اس کے اپنے ہاتھ سے تیمم دینے کے جواز کا کافی ہو بعید نہیں  ہے  چہرے اور دونوں  ہاتھو ں  کے لئے ایک دفعہ زمین پر ہاتھ مارنا کا فی ہے اگر احتیاط مستحب متعدد بار میں  ہے۔

تحریر الوسیلہ، ج1، ص 63

ای میل کریں