استبراء

استبراء کا کیا طریقہ ہے؟

اگر استبراء نہ کی ہو اور مشکوک رطوبت دیکھے تو وہ نجاست کا حکم رکھے گی اور وضو با طل کر دے گی

سوال: استبراء کا کیا طریقہ ہے؟ اختصار کے ساتھ بیان کیجئے؟

جواب:   احتیا ط مستحب یہ ہے کہ پا خا نہ نکلنے کی جگہ اور آلہ تناسل کی جڑ کے مابین دبا ؤ کے ساتھ تین مر تبہ کھینچے پھر انگوٹھے کو الہ تنا سل کے اوپر اور ساتھ وا لی انگلی کے نیچے رکھ کر تین مرتبہ دباؤ ڈا لتے ہو ئے سر کھینچے پھر تین مرتبہ آلہ تناسل کے سرے کو نچو ڑ ے پھر اگر استبرء کے بعد مشکو ک رطوبت دیکھے اور یہ نہ جانتا ہو کہ پیشاب ہے یانہیں تو اس پر طہارت کا حکم لگا یا جائے گا اور اگر مشکوک رطوبت نکلنے سے پہلے وضو کیا ہو تو وضو با طل نہیں ہو گا ، لیکن اگر استبراء نہ کی ہو اور مشکوک رطوبت دیکھے تو وہ نجاست کا حکم رکھے گی اور وضو با طل کر دے گی، پس استبراء کا یہی فا ئدہ ہے نیز بناء بر اقوی یہی فا ئدہ پا یا جاتا ہے جب بہت زیا دہ مدت گزرجائے یا ( پیشاب کرنے کے بعد) بدن کی زیا دہ حر کت اس طرح ہو جس سے یقین حا صل ہو جائے کہ پیشاب کے راستے میں کو ئی قطرہ باقی نہیں رہ گیا اور مشکوک رطو بت نکلنے تو اس صورت میں بھی رطوبت طہا رت کے حکم میں ہو گی اور وضو با طل نہیں کرے گی۔

تحریر الوسیلہ، ج 1، ص31

ای میل کریں