سوال: بختیار کا کہنا ہے کہ وہ اپنا عہدہ دوبارہ سنبھال لے گا۔ وہ کہتا ہے کہ اس نے حکومت تشکیل دی ہے جو موجودہ حکومت کی جگہ لے گی۔
امام خمینی: فی الحال میں نہیں جانتا کہ بختیار کو سزائے موت ملنی چاہیے یا نہیں ۔ لیکن یہ جانتا ہوں کہ کیس چلنا چاہیے، پھر اگر وہ واپس آتا ہے تو آ جائے حتی اگر وہ اپنی نئی حکومت کے ساتھ واپس آنا چاہتا ہے تو آجائے حتی اگر وہ چاہے تو شاہ کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر بھی واپس آ سکتا ہے۔ اس صورت میں سب کو انقلابی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ہاں ! مجھے کہنا چاہیے کہ اگر میں یہ دیکھوں کہ بختیار اور شاہ ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ دئیے واپس آرہے ہیں تو مجھے خوشی ہوگی۔ میں ان کی آمد کا منتظر ہوں ۔
طلیعہ انقلاب اسلامی ، ص ۳۶۰