سوال: آپ نے اپنی عمر کے وہ سال جو ایران سے دور رہ کر گزارے، وہ کیسے گزارے ہیں ؟
امام خمینی: کچھ عرصے تک میں ترکی میں جلا وطن رہا، تقریباً ایک سال تک، اس کے بعد مجھے نجف جلا وطن کیا گیا اور چودہ سال تک میں عراق میں رہا اور اب یہاں ہوں ۔ میں اس سارے عرصے میں ، مذہبی مسائل کی تدریس کے علاوہ لوگوں کو پیغامات اور تقریروں کے ذریعے شاہ کے مظالم سے آگاہ کرتا رہا۔ میں اس عرصے میں ، ایک لمحے کیلئے بھی خاموش نہیں رہا۔