سیدالشہداء علیہ السلام کے اربعین کی تکریم و تعظیم اور اس روز عزاداری و سوگواری کی اہم ترین دلیل امام حسن عسکری علیہ السلام سے منقولہ روایت ہے جہان آپ (ع) نے فرمایا ہے:
مؤمن کی نشانیان پانچ ہیں جن میں سے ایک زیارت اربعین کی تلاوت ہے۔
علاوہ ازیں، امام صادق علیہ السلام نے زیارت اربعین، صفوان بن مہران جمّال کو سکهائی ہے جس میں اربعین کی تکریم و تعظیم پر تأکید فرمائی ہے۔
( شیخ طوسی، مصباح المتہجد، ص 788- 789)
قدیم شیعہ منابع کے مطابق اربعین کی اہمیت دو وجوہات کی بنا پر قابل توجہ ہے:
1۔ اس روز فرزندان رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم شام میں یزید بن معاویہ بن ابی سفیان کی اسارت سے آزاد ہوکر مدینہ کی طرف لوٹے تھے۔
2. اسی روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور امیرالمؤمنین علی علیہ السلام کے مشہور و معروف صحابی حضرت جابر بن عبداللہ انصاری (رض) نے کربلا میں حاضر ہوکر قبر سیدالشہداء علیہ السلام کی زیارت کی تھی۔
اَلسَّلامُ عَلى وَلِىِّ اللَّهِ وَ حَبیبِهِ ؛
سلام ہو ولی خدا اور حبیب خدا پر
اَلسَّلامُ عَلى خَلیلِ اللَّهِ وَ نَجیبِهِ ؛
سلام ہو خلیل خدا اور اللہ کے نجیب بندے پر
اَلسَّلامُ عَلى صَفِىِّ اللَّهِ وَابْنِ صَفِیِّهِ
سلام ہو اللہ کی برگزیدہ ہستی پر اور اس کی برگزیدہ ہستی کے فرزند پر
اَلسَّلامُ عَلىَ الْحُسَیْنِ الْمَظْلُومِ الشَّهیدِ
سلام ہو حسین مظلوم و شہید پر
اَلسَّلامُ على اَسیرِ الْکرُباتِ وَ قَتیلِ الْعَبَراتِ
سلام ہو اس ہستی پر جو مصائب میں گھر گئی اور رواں آنسؤوں کے مقتول پر
...