شہید مدرس(رح) کے بارے میں امام خمینی (رح)کی یادیں اور بیان

مدرس(رح) اُن افراد میں سے تھے جو ظلم کا مقابلہ کرتے تھے

ID: 50630 | Date: 2017/12/04

رجا نیوز  کی رپورٹ کے مطابق:بغیر کسی خوف کے یہ بات کہی جا سکتی ہے کے شہید آیۃ اللہ مدرس امام خمینی رح کے زمانے میں ان کے لئے سب سے بنیادی نمونہ عمل تھے رضا شاہ کے دور  میں شہید مدرس کو ظلم کے خلاف بولنے والے عالم کے طور ہر جانا جاتا تھا ایسے عالم  تھے جنھوں نے رضا شاہ کے دور میں  ظلم کے خلاف جدو جید میں اپنی زندگی گزار دی  رضا شاہ کی طرف سے خواف اور کاشمر میں دس سال کی تبعیدی زندگی گزارنے کے بعد 1316 ش کو رضا شاہ کے حکم پر اُس کے فوجیوں کے ہاتھوں شہادت پر فائز ہوے ۔۔لیکن ان کی شہادت سے ان کی تحریک اور انکا راستہ ختم نہیں ہوا۔


امام خمینی(رح) نے شہید مدرس کو رضا شاہ کا مقابلہ کرنے والے شیعہ کے طور پر پہچنواتے ہیں امام خمینی(رح) نے اپنے بڑے بیٹے کی ایصال ثواب کی مجلس  میں جس میں علماء، طلباء اور عراق میں موجود ایرانیوں کے درمیان بیان جاری کیا اس مجلس پروگرام جو نجف کی مسجد شیخ انصاری میں منعقد ہوا اس میں انھوں نے علماء کے مقام کے بارے میں بولتے ہوے شہید مدرس کے بارے میں اپنی یادوں کو دہرایا۔


میں نے مدرس(رح) کو بھی دیکھا تھا وہ بھی اُن افراد میں سے تھے جو ظلم کا مقابلہ کرتے تھے اس کالے بالوں والے انسان رضا شاہ پہلوی کے ظلم کے خلاف کھڑے تھے  ان کو علماء کے پہلے طبقہ کے عنوان سے تہران بھیجا گیا وہ ایک یکہ کے ذریعے تہران آے ایک موثق آدمی سے نقل کرتے ہوے انھوں نے فرمایا:انھوں نے ایک گاڑی خریدی تھی اور کبھی اپنے گھوڑے کو خود ہی چلاتے تھے ۔


جب تہران پہنچے وہاں پر ایک چھوٹے سے گھر کو کرایہ پر لیا میں متعدد بار ان کے گھر گیا اور متعدد بار ان کی خدمت میں پہنچا وہ علماء کے پہلے طبقہ کے طور پر آے تھے لیکن تہران میں آنے کے بعد انھوں نے وکالت اختیار کر لی جب تہران میں کوئی بہترین وکیل کا نام لیتا تھا تو وہ نام صرف شہید مدرس کا تھا ۔


وہ اکیلے ظلم کے مقابلے میں کھڑے ہوتے اور ظلم کے خلاف بولتے تھے اور باقی افراد جیسے ملک الشعرا اور دوسرے لوگ سب انکے پیچھے تھے لیکن وہ اکیلے ظلم کے خلاف کھڑے تھے جو اس شخص کے خلاف بات کرتے تھے (صحیفہ امام ج3 ص245)۔


شہید آیۃ اللہ مدرس امام خمینی(رح) کے افکار میں  یہ ملا، متقی،یہ عمامہ،  ایک قمیص اور ایک عبا والا شخص اکیلا ایسا شخص تھا جس نے رضا شاہ کو اکار کیا تھا اسی وجہ سے کچھ دوسرے افراد بھی ان کی پیروی میں نکلے تھے۔


امام خمینی(رح) شہید مدرس کوآسمانی مانتے تھے اسی وجہ 1364 میں اسلامی جمہوری ایران کئ پہلے نوٹ پر شہید مدرس کی صورت کی نقاشی کی تایید کی  اور اس پیغام میں انکو پہلوی ظالم کے خلاف پہلا مجاہد کہا ۔ جب ریزرو بنک نے پیغمبر اکرمﷺ اور امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت کی مناسبت سے ایک سو ریال کا نیا نوٹ تیار کیا جس کو تایید کے لئے امام (رح) کے پاس لے گے۔ اما م (رح) اختصار کے ساتھ لکھا بسمہ تعالی ضروری ہیکہ ایران میں جو پہلا نوٹ بنا ہے اس پر ایران کے پہلے مجاہد کی تصویر شائع کی جاے خداوند اُن کی مغفرت فرماے رو ح اللہ الموسوی الخمینی(صحیفہ امام ج 19 ص 431)