شہزادہ پیر جان

امام خمینی (رہ) نے فرمان رسول خدا (ص) کی یاد دلائی

آج مسلمان تقسیم ہو چکے ہیں

ID: 45229 | Date: 2016/09/22

آپ اپنا تعارف کرایں؟


میرا نام شہزادہ پیر جان ہے میں لاہور پاکستان سے آیا ہوں اور وہاں پر میں جمعۃ علما اہل سنت نیازی کا چیف آئر گنائزر ہوں اس سال امام خمینی رہ کی برسی میں شرکت کی سعادت نصیب ہوئی۔


 


امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ جو اتحاد بین المسلمین کا نعرہ اس کے بارے میں آپ کے کیا خیالات ہیں؟


یہ نعرہ رسول اکرم ﷺ کانعرہ تھا جس کو امام خمینی رہ نے ایک بار پھر دنیا کے مسلمان کو فرمان رسول خدا ﷺ کی یاد دلائی آج پاکستان میں ہم اپنے ہاتھوں سے اپنے بھائیوں کا گلہ کاٹ رہے ہیں جس کا فائدہ اغیار کو ہوگا  یہ مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی سازش ہے جو  دشمنان اسلام نے اسلام کو ختم کرنے کا ذریعہ بنایا ہوا ہے آج مسلمان، دشمنوں کے ہاتھوں میں ایک آلہ کار بن چکا  ہے جس سے دشمن اپنے مقاصد حاصل کر رہے ہیں اور آج بہت سارے ممالک اسی وجہ سے ایران کے دشمن ہیں کیوں کہ ایران مسلمانوں کو دشمن کی پہچان کروا رہا ہے اور جب ہم متحد ہوجائیں گے تو پوری دنیا میں اسلام کا بول بالا ہوگا آج مسلمان تقسیم ہو چکے ہیں شیعہ، سنی، وہابی لیکن جب دشمن حملہ کرتا ہے تو وہ کسی فرقہ پر نہیں بلکہ مسلمان پر حملہ کرتا ہے آج ہمیں اتحاد کے لئے بہت قربانیاں دینے ہوں گی ہمارا خدا ایک قرآن ایک نبی ایک تو اختلاف کس بات ہر انسان اپنے عقائد میں آزاد ہے یہ دین کا درس ہے یہ دین کا خاصہ ہے ہمیں دین سمجھنا چاہییے جس دن دین سمجھ آ جاے گا اس دن ھم مسلمان بن کر ایک ہو جائیں گے۔


امام خمینی رحمۃ اللہ کی شخصیت کے بارے میں آپ کے کیا خیالات ہیں؟


ہمارا تعلق ایک دوسرے فرقہ سے تعلق رکھتے ہیں پھر بھی ہم ان کی برسی پر آئیں اس شخص کی عظمت کو سلام جس کے چاہنے والے دنیا بھر سے آ رہے ہیں اس شخص نے اس ملک سے ملوکیت کو نکالا کر سود خوری اور حرام خوری کو ختم کیا اور اسلامی قوانین پر مشتمل حکومت تشکیل دی آج انھی کے اقدار پر حکومت چل رہی ہے آج ایران اکیلا کھڑا ہے اور امریکہ جیسی طاقت کو اس کے سامنے جھکنا پڑھا یہ امام خمینی رہ تعلیمات کا اثر ہے جو انھوں اس قوم کو اسلام کی روشنی میں دیں اور یہ صرف اسلام ناب محمدی کی پیروی کا نتیجہ ہے کے آج بڑی بڑی طاقتیں ایران کے سامنے جھکنے پر مجبور ہیں۔


 


امام خمینی رحمۃ اللہ کی صفات حمیدہ میں کس صفت کی وجہ سے آپ ان کی طرف جذب ہوے؟


آج پوری دنیا میں انقلاب کا شور ہے انقلاب کا مطلب تبدیلی لانا ہے امام خمینی رہ نے جس طرح جلا وطنی کے دن گذارے امام خمینی رہ ایک لشکر بن کر آے لوگ اپنے مفادات کے لئے دین کو چھوڑ دیتے ہیں لیکن امام خمینی رہ نے دین کے لئے اپنا سب کچھ چھوڑ دیا مال اور اپنی اولاد کو اس راہ میں قربان کر دیا اور یہ انکی قربانی پوری مسلمانوں کے لئے ایک سبق ہے جو سب کو سیکھنا چاہییے لیکن آج لوگ اپنی شہرت کے لئے باطل کا ساتھ سیتے ہیں اور حق کو چھوڑ دیتے یے ہیں۔


 


پاکستان میں کس حد تک لوگ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی فکر سے متاثر ہیں؟


الحمد للہ پاکستان میں ہر قوم امام خمینی رہ سے متاثر ہے اور ان کی تحریک کی تعریف کی جاتی اور امام خمینی رہ کی فکر کی آج بہت زیادہ ضرورت ہے اور ہم اگر ان کی فکر پر عمل کریں تو ہم تمام مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں۔


 


امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی ایک شخصیت کے بارے ایک جملہ کہیں گے؟


امام خمینی رہ ایک راہنما اور ایک عظیم شخصیت کے مالک تھے۔