حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد غلام سلیم:

امام خمینی (ره)سیاسی اور اقتصادی مسائل سے مکمل شناسائی رکھتے تھے

اے کاش ہمارے پاس بھی امام خمینی (ره) جیسا راہنما ہوتا!!!

ID: 44312 | Date: 2016/06/09

مہر نیوز کے بین الاقوامی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شیعہ اور سنی علماء پر مشتمل ایک وفد امام خمینی (ره) کی ستائسویں سالگره میں شرکت کے لئے تہران پہنچا ،مہر نیوز کے خبر نگار نے امام خمینی (ره) کی شخصیت کے بارے مدرسہ المہدی کراچی کے پرنسپل جناب حجت الاسلام والمسلمین شیخ غلام محمد سلیم  سے گفتگو کی۔


حوزہ علمیہ المہدی کے پرنسپل سے پوچھے گئے سوال ، آپ نے امام خمینی (ره) کو کب سے جانا؟کے جواب میں کہا میں بچپن ہی سے امام خمینی (ره) کا مقلد تھا اور جب میں تحصیل علم کے لئے اسلام آباد آیا تو وہاں پر میرے استاد ایک انقلابی شخص تھے  اور امام خمینی (ره) کی شخصیت کے بارے میں ہمیں بتاتے تھے۔


جب امام خمینی (ره) فرانس میں ملک بدر کی زندگی گزاررهے تھے ہم میڈیا کے ذریعے امام کے متعلق خبروں کو سنا کرتے تھے جب ایران کے وزیر اعظم شاہ پور بختیار نے یہ حکم صادر کیا کہ ٹینکوں کے ذریعے لوگوں پر حملہ کیا جاے تو پورے پاکستان اور ایران کی سفارت کے سامنے پاکستان کے طلاب نے شاہ پور بختیار کے خلاف مظاہرے کئے۔


انھون نے مزید کہا میں اپریل 1980 ء ایران آیا اور حوزہ علمیہ قم میں دینی علوم کو حاصل کرنے میں مشغول ہو گیا ایران اور عراق کی جنگ کے دوران ہم  نے قم میں امام صادق (ع) پارک کے نزدیک جنگی مشکیں انجام دیں اور اہواز میں فوج کے علی ابن ابیطالب گروپ کے ساتھ ڈیڑھ مہینہ خدمت کی اور پھر شیراز چلے گئے اور وہاں بھی خدمت کی میں نے فوج کے ثار اللہ گروپ کے ساتھ بھی اہواز میں خدمت انجام دی ہے اور اسی دوران رہبر معظم سے جو اس وقت ایران کے صدر تھے پہلی بار ملاقات کی۔


 اس سال مجھے یہ سعادت نصیب ہوئی کہ  امام خمینی (ره) کی برسی میں شرکت کروں میں نے دیکھا ستائیس سال گذر جانے کے بعد بھی لوگ کس قدر ان سے محبت کرتے ہیں  اور کتنے شوق سے ایران کے مختلف شہروں سے  ان کی برسی میں شرکت کے لیے آ رهے ہیں۔


امام خمینی (ره) ایک الہی شخصیت کے مالک تھے مثال کے طور پر ہم شیعہ امام علی (ع) کو ایک الہی راہنما مانتے ہیں اسی طرح امام خمینی (ره) بھی ایک الہی انسان تھے۔


حوزہ علمیہ کے پرنسپل نے اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ: خداوند متعال قرآن میں ارشاد فرماتا ہے جو مومن اللہ سے ڈرتا ہے اس کے دل میں صرف اللہ کا خوف پایا جاتا امام خمینی (ره) کی خصوصیات میں سے ایک خصوصیت یہ تھی کے ان کے دل میں اللہ کا خوف تھا اور وہ خداوند کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتے تھے۔


امام خمینی (ره) قرآن اور سنت سے مکمل آشنائی رکھتے تھے بھت سارے فقہاء ہیں لیکن امام خمینی (ره) ایک دینی شخصیت تھی جو تمام امور سے آگاہ تھے وہ فکری،سیاسی اور اقتصادی مسائل سے مکمل شناسائی رکھتے تھے۔


انھوں نے مزید اپنی بات کو ختم کرتے ہوے کہا ہر سماج کو ایک عادل اور فاضل راہنما کی ضرورت ہے امام خمینی (ره) نے اپنے انقلاب کے ذریعے ایران اور پوری دنیا میں تبدیلی لائی ،آج دنیا میں کسی کے اندر اتنی طاقت نہیں کے ظلم کے خلاف بولے لیکن امام خمینی (ره) نے ایرانی قوم کے اندر جرات اور طاقت پیدا کی تاکہ یہ قوم ظالموں اور امریکہ جیسی ظالم طاقت کا سامنا کر سکے اور مرگ بر امریکہ کا نعره بلند کر سکے۔ امام نے کمزوروں اور غریبوں کو سماج میں اپنے آپکو پہچنوانے کا جذبہ دیا۔


میں آپ کے سامنے ایک مثال پیش کرتا ہوں پاکستان میں جب بھی سیاسی اور اقتصادی وضعیت خراب ہوتی ہے تمام عوام کی زبان پر ایک ہی جملہ ہوتا ہے اے کاش ہمارے پاس بھی امام خمینی (ره) جیسا راہنما ہوتا۔