مجلس خبرگان رہبری کے سربراہ آیۃ اللہ محمد رضا مہدوی کنی، انتقال کرگئے

مجلس خبرگان رہبری کے سربراہ آیۃ اللہ محمد رضا مہدوی کنی، انتقال کرگئے

آیت اللہ چار جون کو حضرت امام خمینی(رہ) کی پّچیسویں برسی میں شرکت کے بعد عارضۂ قلب میں مبتلاء ہوئے، آپ چوراسی برس کی عمر میں چل بسے۔

ذرائع کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے ممتاز عالم دین اور مجلس خبرگان رہبری کے سربراہ آیت اللہ مہدوی کنی، انتقال کرگئے۔

آیت اللہ مہدوی کنی چار جون کو اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی(رہ) کی پّچیسویں برسی میں شرکت اور واپس گهر پہنچنے کے بعد عارضۂ قلب میں مبتلاء ہوئے جس کے بعد انهیں اسپتال میں داخل کردیا گیا جہاں ان کا علاج و معالجہ جاری رہا مگر آج یہ عالم ربانی، چوراسی برس کی عمر میں چل بسے۔

آیۃ اللہ مہدوی کنی، اسلامی انقلاب کے آغاز سے ہی مختلف عہدوں پر فائز رہے۔ وہ انّیس سو اناسی سے انّیس سو اکیاسی تک ایران کے وزیر داخلہ اور شہید رجائی اور شہید باہنر کی شہادت کے بعد، صدارتی انتخابات کے انعقاد تک نگراں وزیر اعظم بهی رہے۔ آیۃ اللہ مہدوی کنی مارچ سنہ دو ہزار دس میں مجلس خبرگان رہبری یعنی فقہا کی کونسل کے سربراہ منتخب ہوئے۔

مرحوم، جامعہ روحانیت مبارز تہران کے سکریٹری جنرل، حوزہ علمیہ مروی کے سربراہ اور امام صادق(ع) یونیورسٹی کے وائس چانسلر بهی تهے۔

وہ سیاسی سرگرمیوں کے علاوہ علمی سرگرمیوں میں بهی حصہ لیتے رہے اور یونیوورسٹی اور حوزہ علمیہ میں تدریس کے علاوہ تالیفات میں بهی مشغول رہے۔

اللہ تعالی، مرحوم پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے اور مرحوم کو اہلبیت(ع) کے دوستداروں ساته محشور فرمائے۔

اسی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے تعزیتی پیغام میں فرمایا:

یہ بزرگ عالم دین، انقلاب اسلامی کے دشوار راستہ میں صف اول کے مجاہدین، مؤثر شخصیات، اسلامی جمہوری نظام کے صمیمی دوستوں اور حضرت امام خمینی (رہ) کے سچے، غیور اور وفادار ساتهیوں میں سے تهے اور مرحوم نےانقلاب کے دوران ملک کے تمام اہم میدانوں میں اپنا شجاعانہ انداز اور واضح طور پر نقش و کردار ادا کیا۔

میں، مرحوم کے معزز خاندان اور ان کے عالیقدر بهائی، ایرانی عوام، علماء اور مرحوم  کے تمام شاگردوں اور دوستوں کو دل کی گہرائی سے تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالی کی درگاہ سے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای - 29/مہر/1393

ای میل کریں