اسلام کی بڑی عید، عید قربان کی آمد پر تمام مسلمانوں کو مبارک باد عرض کرتا ہوں: امام خمینی

اسلام کی بڑی عید، عید قربان کی آمد پر تمام مسلمانوں کو مبارک باد عرض کرتا ہوں: امام خمینی

ابراہیم خلیل اللہ نے آغاز میں کعبہ سے ندائے توحید د بلند کی اور حبیب خدا نے اور آپ کے عزیز فرزندمہدی موعود ۔ روحی فداہ ۔ آخر میں ندائے توحید د بلند کی اور بلند کریں گے۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، یمن اور عراق سمیت تمام خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحٰی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔ سعودی عرب میں نماز عید کے سب سے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ہوئے جس میں ہزاروں فرزندان اسلام نے نماز عید ادا کی، کعبۃ اللہ میں نماز عید کے اجتماع میں امامت کے فرائض ڈاکٹر سعود الشریم نے ادا کئے۔ اس موقع پر روح پرور مناظر دیکهنے کو ملے، مسلمانوں نے اللہ کے حضور خشوع خضوع سے دعا کی اور اپنے گناہوں کی معافی مانگی۔

متحدہ عرب امارات، یمن ، بحرین، عراق، اردن، فلسطین، شام، لبنان، قطر، مصر، الجزائر، لیبیا، تیونس، سوڈان، مالی، ماریطانیہ، تنزانیہ اور صومالیہ سمیت خلیجی اور افریقا کے تمام ممالک میں بهی آج عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے اور اللہ کی راہ میں مویشیوں کی قربانی کرکے حضرت ابراہیم اعلیہ الاسلام کی سنت کی اتباع کررہے ہیں۔ 33 برس بعدعید الاضحیٰ اور یہودیوں کا مذہبی تہوار ’’یوم کپور‘‘ ایک ہی روز منایا جارہا ہے، جس کی وجہ سے مقبوضہ بیت المقدس میں بهاری تعداد میں صیہونی فوج تعینات ہے جبکہ مغربی کنارے کی سرحدوں کو 48 گهنٹوں کے لئے بند کردیا ہے۔

برطانیہ سمیت کئی یورپی ممالک میں حسب روایت 3 عیدیں منائی جارہی ہیں، امریکا اور کینیڈا سمیت شمالی اور لاطینی امریکی ممالک میں آباد مسلمان بهی عیدالاضحیٰ کا تہوار آج اور کل منائیں گے۔

مکہ ومنیٰ عاشقوں کی قربانگاہ کے عنوان سے امام خمینی(رہ) فرماتے ہیں:

اسلام کی بڑی عید، عید قربان کی آمد پر تمام مسلمانوں کو مبارک باد عرض کرتا ہوں۔ وہ عید جو آگاہ انسانوں کو حضرت ابراہیم(ع) کی قربانگاہ کی یاد دلاتی ہے۔ قربانی کا وہ مقام جو آدم اور خدا کے برگزیدہ بندوں اور اولیا کی اولاد کو خداوند عالم کی راہ میں جہاد و جانثاری کا درس دیتا ہے۔ اس علم کے توحیدی اور سیاسی پہلوؤں کو انبیا ے عظام ، اولیاے کرام(ع) اور اللہ کے خاص بندوں کے سوا دوسرا کوئی سمجه بهی نہیں سکتا۔

ابراہیم خلیل اللہ نے آغاز میں کعبہ سے ندائے توحید د بلند کی اور حبیب خدا نے اور آپ کے عزیز فرزندمہدی موعود ۔روحی فداہ۔ آخر میں ندائے توحید د بلند کی اور بلند کریں گے۔

امید ہے کہ بیت اللہ الحرام کے حجاج محترم جس فرقے اور مذہب سے بهی تعلق رکهتے ہوں جب سب مقدس مواقف اور مشاعر میں اکٹهے ہو کر عالم کفر پر اسلام کی کامیابی کی دعا کریں گے، اور مسلمانوں اور ان کی حکومتوں کی بیداری کے لئے آواز اٹهائیں گے اور بہت دعا کریں گے۔ شاید سرزمین وحی اور جاہلیت کے اصنام کو توڑ دیے جانے کی جگہ خداوند عالم مسلمانوں پر نظر کرم فرمائے گا اور صدر اسلام کے دور کی اسلامی عظمت و شوکت کو ان کی طرف پلٹا دے گا اور ان کے ملکوں سے غیروں اور جہانخواروں کے ہاتهوں کو کاٹ دے گا۔ اور سارے مسلمانوں کے سروں پر رحمت ومغفرت کی بارش بر سائے گا۔'' اِنّہ عَفُوّاً غَفُوْراً '' ۔

صحیفہ امام، ج18، 86 سے اقتباس

ای میل کریں