لے کر خدا کا نام اٹها اور چها گیا  /ـ/-/  حقانیت کی شمع دلوں میں جلا گیا
وہ رہبر کبیر جو بوذر ؒ صفات تها  /ـ/-/  مٹی میں زعم سطوت باطل ملا گیا
پچیس سو برس سے غلامی میں تهے جو لوگ  /ـ/-/  آزاد آج ہیں یہ کرشمہ دکها گیا
اللہ کے سوا بڑی طاقت کوئی نہیں  /ـ/-/  پختہ یقیں کے ساته یہ سب کو بتا گیا
جمہوریت کو شرع پیغمبرؐ میں ڈهال کر  /ـ/-/  ہر ملک کے نظام کو نیچا دکها گیا
ناطاقتی سے اک بڑی طاقت کو دی شکست  /ـ/-/  بنیاد قصر ظلم وتشدد ہلا گیا
آئینہ یہود ونصاریٰ کو توڑ کر  /ـ/-/  ان کےتمام روپ جهاں کو دکها گیا
امریکیوں میں نام کو انسانیت نہیں  /ـ/-/  دل کی زباں سے بات یہ کهل کر سنا گیا
جو لکه کے گورباچوف، اک نامہ ہدیٰ  /ـ/-/  اس کے دل ودماغ کو یکسر ہلا گیا
وہ اتحاد عالم اسلام کا نقیب  /ـ/-/  جو فرقہ واریت کا تصور مٹا گیا
ہر دردمند وبیکس ومظلوم کا رفیق  /ـ/-/  ہر مستضعف شخص کی بگڑی بنا گیا
یہ اس کے نطق حق کا اثر ہے جو اے اثر
اسلامیان کل جهاں کو جگا گیا
 
اثر ترابی - پاکستان