امام خمینی (رہ) ماڈرن اسلامی نظام پر مبنی حکومت کے بانی ہیں: صدر روحانی

امام خمینی (رہ) ماڈرن اسلامی نظام پر مبنی حکومت کے بانی ہیں: صدر روحانی

صدر حسن روحانی کی امام خمینی (رہ) کے مزار پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا: امام خمینی (رہ) نے دنیا کو افراط اور جمود سے بیزاری کا عظیم درس دیا۔

صدر حسن روحانی نے امام خمینی (رہ) کو ماڈرن اور جدید اسلام کا بانی قرار دیا اور کہا کہ امام خمینی (رہ) نے صرف ایک اسلامی مملکت کی بنیاد ڈالی بلکہ اس کے ذریعہ سامراجی قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

ان خیالات کا اظہار صدر مملکت جناب حسن روحانی نے آج ہفتہ کو " ہفتہ دولت اسلامی "(صدر رجائی اور وزیراعظم باہنر کی یوم شہادت کے موقع پر) اپنے کابینہ کے ہمراہ امام خمینی (رہ) کے مزار پر حاضری دینے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا-
ڈاکٹر روحانی نے کہا کہ رواں سال کے اختتام پر ایران کی اقتصادی ترقی کی شرح، دو برسوں کے بعد مثبت ہوجائے گی۔ 
صدر مملکت نے کہا کہ حکومت، افراط زر کو کنٹرول کرنے کی کوشش کررہی ہے، انہوں نے ایران کی خارجہ پالیسی کے حوالے سے کہا کہ حکومت، منطق، قانون اور بین الاقوامی معاہدوں کے دائرے میں پانچ جمع ایک گروپ کے ساته مذاکرات جاری رکهے گی۔ 
انہوں نے کہا کہ امام خمینی (رہ) نے ہمیں میدانِ جنگ میں شجاعت و بہادری اور تسلط پسند سامراجی ملکوں کے مقابلے میں استقامت اور پائیداری کا درس دیا، انہوں نے ہمیں بتلا دیا کہ باطل طاقتوں کے مقابلے میں ہرگز مرعوب نہ ہوں اور مظلوم کی مدد کے لئے ہر وقت تیار رہو، چاہے وہ دنیا کے جس کونے میں بهی کیوں نہ ہوں۔

ای میل کریں