امام مہدی(عج) کی ولادت کے موقع پر رہبر معظم نے دارالحدیث ادارے کی نمائشگاہ کا قریب سے مشاہدہ کیا

امام مہدی(عج) کی ولادت کے موقع پر رہبر معظم نے دارالحدیث ادارے کی نمائشگاہ کا قریب سے مشاہدہ کیا

امام زمانہ (عج) کے ظہور اور مہدویت کے بارے میں اللہ تعالی کا وعدہ قطعی اور یقینی ہے اور طول تاریخ میں اللہ تعالی کے وعدوں کا محقق ہونا درحقیقت انسانوں کے لئے ایک قسم کا اطمینان ہے اورظہور کا عظیم وعدہ بهی محقق ہوکر رہےگا: رہبر معظم

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے نمائشگاہ کا مشاہدہ کرنے کے بعد دارالحدیث ادارے اور قرآن و حدیث کے محققین ، ماہرین ، اساتید اور حکام کے ساته ملاقات میں امام مہدی دانشنامہ تدوین کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اسے۱۵ شعبان کے دن امام مہدی (عج) کی ولادت باسعادت کے موقع پر اسلامی معاشرے کے لئے گرانقدر ہدیہ اور امام مہدی کی شناخت اور پہچان کے سلسلے میں اہم قدم قراردیتے ہوئے فرمایا: امام زمانہ (عج) کے ظہور اور مہدویت کے بارے میں اللہ تعالی کا وعدہ قطعی اور یقینی ہے اور طول تاریخ میں اللہ تعالی کے وعدوں کا محقق ہونا درحقیقت انسانوں کے لئے ایک قسم کا اطمینان ہے اورظہور کا عظیم وعدہ بهی محقق ہوکر رہےگا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کو اللہ تعالی کے وعدوں کے محقق ہونے کا ایک ممتاز اور اطمینان بخش نمونہ قراردیتے ہوئے فرمایا: کس کو یقین تها کہ اس حساس علاقہ میں ، اور اس اہم ملک میں اسلام اور شریعت کی بنیاد پر قائم اسلامی انقلاب کامیاب ہوگا جہاں ایسی حکومت پہلے سے موجود تهی جسے تمام بین الاقوامی طاقتوں کی بهر پور اور مکمل حمایت حاصل تهی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسی سلسلے میں ایک قرآنی نمونہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: قرآن کریم میں جب حضرت موسی (ع) کے بچپن کی داستاں نقل ہوتی ہے وہاں اللہ تعالی حضرت موسی کی ماں کے ساته دو وعدے کرتا ہے، پہلا وعدہ دریا میں پهینکے گئے بچے کو واپس لوٹانے پر مبنی ہے اور دوسرا وعدہ  حضرت موسی(ع) کو پیغمبری کے عہدے پر فائز کرنے پر مبنی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اللہ تعالی نے پہلےوعدے کو مختصر مدت میں پورا کردیا جو آئندہ برسوں میں دوسرے وعدےکے محقق ہونے کے لئے اطمینان بخش تها ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امام زمانہ (عج) پر اعتقاد اور اس دنیا میں بشریت کے کارواں کی حرکت کے سرانجام اور اسے ادیان الہی کی عالمی نگاہ کا ایک اہم حصہ قراردیتے ہوئے فرمایا: تمام ادیان الہی کا اس بات پر اعتقاد ہے کہ کاروان بشریت اختتام میں ایک مطلوب اور دلنشین منزلگاہ تک پہنچ جائے گا جس کی اہم خصوصیت عدل و انصاف کا نفاذ ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: کاروان بشریت اپنی خلقت کے آغاز سے ہی دشوار گزار ، خاردار اور سخت نشیب و فرازکی منزلوں سے عبور کی حالت میں ہے تاکہ ایک ہموار اور کهلے راستے تک پہنچ جائے اور یہ کهلا اور ہمموار راستہ حضرت امام مہدی (عج) کے ظہور کا راستہ ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حضرت امام مہدی (عج) کے دور میں وعدوں کے دفعی محقق نہ ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اس دور میں بهی انسانی طبیعت کے پیش نظر خیر و شر کے درمیان جهگڑا جاری رہےگا اور نیک افراد کے ساته برے افراد بهی موجود ہوں گے لیکن اس دور کے شرائط ایسے ہیں جن میں انسانوں کے اچهے ہونے اور عدل و انصاف کے محقق ہونے کی راہیں بڑی مقدار میں فراہم ہوں گی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کاروان بشریت کے اختتام کو بہت ہی امید بخش قراردیتے ہوئے فرمایا: فرج کا انتظام، امید بخش انتظار اور طاقت بحش انتظار ہے اور انتظار کا جذبہ اسلامی معاشرے کے لئے فرج کے عظیم دریچوں میں ایک دریچہ ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب کے اختتام میں امام مہدی دانشنامہ تیار کرنے پر دارالحدیث ادارے کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین ری شہری کی خدمات کی قدر دانی اور شکریہ ادا کیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے خطاب سے قبل دارالحدیث ادارے کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین ری شہری نے حضرت امام مہدی(عج)  کی ولادت باسعادت کے موقع پر امام مہدی (عج) دانشانامہ کی تیاری میں معتبر شیعہ اور اہلسنت  مآخذ اور مہدویت کے موضوع کی جامعیت ، اور دوسرے ادیان میں مہدویت کے بارے میں موجود عقائد کے بارے میں جائزہ لینے کو امام مہدی دانشنامہ کی اہم خصویات میں شمار کیا۔

www.leader.ir/langs/ur

ای میل کریں