صدر مملکت، ڈاکٹر حسن روحانی: امام خمینی(رہ) کی راہ پرچلنا قابل فخر

صدر مملکت، ڈاکٹر حسن روحانی: امام خمینی(رہ) کی راہ پرچلنا قابل فخر

صدر، حسن روحانی: امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے تحریک کا آغاز کیا تو کوئی بهی یہ نہیں سوچتا تها کہ وہ اتنی کم مدت میں اسلامی تحریک کو کامیاب بنا دیں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹرحسن روحانی نے کہا ہے کہ امام خمینی کی راہ پرچلنا قابل فخر ہے۔

حجت الاسلام ڈاکٹرحسن روحانی نے آج امام خمینی(رہ) کی پچیسویں برسی کے پروگرام میں شرکت کے لئےآنے والے غیرملکی مہمانوں سے ملاقات کے موقع پر کہا:

امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے پچاس سال سے قبل عظیم اسلامی تحریک کا آغاز کیا تها اور کوئی بهی یہ نہیں سوچتا تها کہ وہ اتنی کم مدت میں اسلامی تحریک کو درپیش داخلی اور بیرونی مسائل، روکاوٹوں اور چیلنجوں کے باوجود، تحریک کو کامیاب بنا دیں گے۔ صدر حسن روحانی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ سامراجی طاقتیں، ایرانی عوام کے مستقبل کے معاملے میں مداخلت کرتی تهیں اور ملک کے اہم معاملوں میں فیصلہ ایران کے حکمراں نہیں بلکہ امریکہ اور برطانیہ سمیت بڑی طاقتیں کرتی تهیں لیکن امام خمینی نے اس رویے کی کهل کرمخالفت کی اوراس راستے میں انهیں کامیابی ملی۔

واضح رہے کہ دنیا کے انتیس ملکوں کے مختلف سیاسی، مذہبی اور ثقافتی اور تعلیمی علاقوں سے مربوط چارسو شخصیتیں بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی کی پچیسویں برسی کے پروگراموں میں شرکت کےلئے ایران آئی ہوئی ہیں۔

ای میل کریں