حضرت آیۃ اللہ شبیری زنجانی:پیغمبر اعظم [ص]کا پیروکار شدت پسند نہیں ہوتا

حضرت آیۃ اللہ شبیری زنجانی:پیغمبر اعظم [ص]کا پیروکار شدت پسند نہیں ہوتا

حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی نے پاکستان سے آئے ایک وفد سے دوران ملاقات ،طالبان کی جانب سے در پیش مشکلات کے مقابلہ میں ان کے صبر وتحمل کی تعریف وتمجید فرمائی.

جماران نیوز ایجنسی نے ،آیۃ اللہ شبیری زنجانی کے دفتر سے متعلق ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اضافہ کیا :پاکستان سے آئےشیعوں کے ایک گروہ نےاس عظیم مرجع تقلید کے مرکزی دفتر میں پہنچ کر پاکستان میں بعض تکفیری گروپ کے توسط سے پیش آنے والی مشکلات بیان فرمائیں۔

آیۃ اللہ شبیری زنجانی  نے مذکورہ ملک میں موجود مشکلات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے فرمایا:جس مصیبت کو آپ حضرات برداشت کرتے ہیں اور اپنے اعتقادات کی حفاظت کے لئے جس صبر و تحمل سے آپ کام لے رہے ہیں خدا وند عالم اس کے عوض آپ کوعظیم اجر وثواب مرحمت فرمائے گا۔

موصوف نے تکفیری گروہوں کو تمام مسلمانوں کا مشترک دشمن قرار دیتے ہوئے اضافہ کیا:امید کہ جلد ہی عالم اسلام سے یہ شدت پسندی ختم ہو گی ۔جوشخص بهی نبی اعظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سچا پیروکار ہوگا وہ شدت پسند نہیں ہو سکتا اور شدت پسندی کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔

آیۃ اللہ شبیری زنجانی نے مزید اضافہ کرتے ہوئے فرمایا:ہم اپنا فریضہ سمجهتے ہیں کہ تمام شیعوں کے لئے بالعموم اور پاکستانی شیعوں کے لئے بالخصوص دعائے خیر کریں ۔ہمیں امید کہ ہم اہلبیت اطہار علیہم السلام کے صدقہ میں جلد ہی  اس ملک میں موجود مشکلات کا خاتمہ دیکهیں گے۔

ای میل کریں