ایران نے صرف اپنا دفاع ہی نہیں کیا، بلکہ مظلوم اقوام کی ترجمانی کی ہے:آغا سید حسن موسوی

ایران نے صرف اپنا دفاع ہی نہیں کیا، بلکہ مظلوم اقوام کی ترجمانی کی ہے:آغا سید حسن موسوی

ایران نے صرف اپنا دفاع ہی نہیں کیا، بلکہ مظلوم اقوام کی ترجمانی کی ہے:آغا سید حسن موسوی 

حوزہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق، انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں و کشمیر کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے ایک پیغام میں اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت، افواج اور بیدار ملت کو اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ میں حاصل ہونے والی شاندار فتح پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت ولی امر مسلمین آیت اللہ العظمٰی سید علی حسینی خامنہ ای اور بیدار ملت کو غاصب اسرائیل، امریکہ اور عالمی استکبار کے ساتھ حالیہ جنگ میں حاصل ہونے والی شاندار فتح پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

یہ عظیم کامیابی نہ صرف ایران کی عسکری قوت اور حکیمانہ حکمت عملی کا مظہر ہے، بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے لیے فخر، استقامت اور امید کا نشان بھی ہے۔ ایران نے اس جنگ میں صرف اپنا دفاع ہی نہیں کیا، بلکہ مظلوم اقوام کی ترجمانی کرتے ہوئے عالمی استکبار کے خلاف ایک روشن مثال قائم کی ہے۔

آقا سید حسن موسوی الصفوی نے مزید کہا کہ ایران کی یہ استقامت حق و انصاف کے علمبرداروں کے لیے ایک حوصلہ افزا پیغام ہے اور پوری دنیا کے مظلومین کے لیے ایک نئی امید کی کرن ہے۔

آخر میں آغا سید حسن نے بارگاہِ رب العزت میں دعا کی کہ خداوند متعال ایران کو مزید کامیابیوں سے نوازے اور امتِ اسلامیہ کو ظلم و استکبار کے خلاف متحد، بیدار اور ثابت قدم رکھے۔

ای میل کریں