آج اسلامی جمہوریہ ایران نے اسرائیل کی اُس یہودی غرور کو چکنا چور کر دیا ہے

آج اسلامی جمہوریہ ایران نے اسرائیل کی اُس یہودی غرور کو چکنا چور کر دیا ہے

ایران کی جانب سے حالیہ دنوں میں اسرائیل اور اس کے سرپرست امریکہ کے مقابل فتح کی صدائے حق نے دنیا بھر کے حریت پسندوں کے دلوں میں خوشی اور اُمید کی ایک نئی لہر دوڑا دی ہے۔ اس تاریخی موقع پر، امام جمعہ ممبئی اور مرجع عالی‌قدر آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی کے ہندوستان میں نمائندہ، حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد علی عابدی نے ایک بیان جاری کیا ہے، جو اہلِ تشیع کے جذبات کی بہترین ترجمانی کرتا ہے۔

آج اسلامی جمہوریہ ایران نے اسرائیل کی اُس یہودی غرور کو چکنا چور کر دیا ہے

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی جانب سے حالیہ دنوں میں اسرائیل اور اس کے سرپرست امریکہ کے مقابل فتح کی صدائے حق نے دنیا بھر کے حریت پسندوں کے دلوں میں خوشی اور اُمید کی ایک نئی لہر دوڑا دی ہے۔ اس تاریخی موقع پر، امام جمعہ ممبئی اور مرجع عالی‌قدر آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی کے ہندوستان میں نمائندہ، حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد علی عابدی نے ایک بیان جاری کیا ہے، جو اہلِ تشیع کے جذبات کی بہترین ترجمانی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا: "میں سب اہل ایمان، بالخصوص ملتِ تشیع کو اسرائیل پر ایران کی عظیم الشان فتح کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ محض ایک آغاز ہے، اختتام ابھی باقی ہے اور ان شاءاللہ وہ دن بھی دور نہیں جب ظلم و طغیان کا مکمل خاتمہ ہوگا۔"

حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد علی عابدی نے مزید کہا: "آج اسلامی جمہوریہ ایران نے اسرائیل کی اُس یہودی غرور کو چکنا چور کر دیا ہے جو دہائیوں سے مظلوموں کے سروں پر مسلط تھا۔ تشیع نے اس ظالم و جابر نظام کو نہ صرف جھنجھوڑا بلکہ اس کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ ہم ان جانبازوں کے لیے دعا گو ہیں جنہوں نے یہ غرور توڑا، خدا ان کو سلامت رکھے، ان کی نصرت فرمائے اور اجرِ عظیم عطا کرے۔"

انہوں نے امریکہ کے مقابل ایران کی استقامت اور شجاعت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: "جس طرح اسرائیل کا گھمنڈ خاک میں ملا ہے، ویسے ہی ایران نے شیطان بزرگ، امریکہ کا غرور بھی توڑ ڈالا ہے۔ ان کی ناک خاک میں ملا دی گئی ہے۔ لیکن افسوس! ان کی بے شرمی اس حد تک پہنچ چکی ہے کہ انہیں کوئی احساس، کوئی عبرت نصیب نہیں ہو رہی۔"

حجۃ الاسلام عابدی نے اس موقع پر مسلم اُمّہ اور مظلومینِ جہان کو پیغام دیا کہ: "یہ معرکہ حق و باطل کا ایک فیصلہ کن موڑ ہے۔ ہمیں اس لمحے کو صرف ایک وقتی کامیابی سمجھ کر نہ بیٹھ جانا چاہئے بلکہ اس کو آئندہ مراحل کے لیے قوت، یقین اور عزم کا سرچشمہ بنانا ہوگا۔ دشمن کے چہرے پر پڑنے والی یہ پہلی ضرب ہے، آخری وار ابھی باقی ہے۔"

بیان کے آخر میں انہوں نے دل سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا: "میں ایک بار پھر تمام حق پسندوں بالخصوص اہل تشیع کی خدمت میں اس شاندار فتح کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اور جو افراد اس معرکے میں شہید ہوئے، اُن کے لیے دعائے مغفرت، اور اُن کے اہل و عیال کے لیے صبر و استقامت کی دعا کرتا ہوں۔ یہ فتح، شہداء کے خونِ کا ثمر ہے۔ خدا ہمیں اس راہ حق پر ثابت قدم رکھے، اور امام زمانہ عجل‌ اللہ‌ فرجہ‌ الشریف کے ظہور کے لیے زمینہ فراہم کرے۔"

ای میل کریں