نجف اشرف میں امام خمینی سے بحرالعلوم کی ادرخواست
نجف میں امام ظہر کی نماز گھر پر ادا کرتے تھے اور مسجد میں نہیں جاتے تھے۔ امام کے گھر کے قریب ایک مسجد تھی جسے ترکوں کی مسجد کہا جاتا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ شیخ انصاری وہاں نماز پڑھاتے تھے، اس لیے اسے شیخ کا مکتب بھی کہا جاتا ہے۔ اس مسجد میں نجف کے عالم بحرالعلوم مرحوم نماز پڑھایا کرتے تھے۔ چونکہ وہ بیمار تھے اور مسجد میں نہیں آسکتے تھے، اس لیے جب بھی امام سے کہا جاتا تھا کہ وہ جا کر اس مسجد میں نماز باجماعت پڑھائیں، انہوں نے اس کو قبول نہیں کیا یہاں تک کہ بحر العلوم مرحوم نے خود امام کے پاس نمائندہ بھیجا لیکن امام نے پھر بھی قبول نہ کیا۔ یہاں تک کہ خدا کا بحرالعلوم صاحب اس بڑھاپے میں امام کے پاس آیا اور کہا کہ "اگر آپ نہیں آیئں گے تو میں بھی مسجد میں بھی مسجد میں نہیں جاوںگا۔