جب تک جہاں میں جلوہ ہے تیرے نقش پا کا
جب تک ہے آسماں میں نغمہ تری ندا کا
جب تک کہ جم و مے ہی جبتک ہے عشق و مستی
جب تک ہے دیر و مسجد مرکز تری انا کا
باتوں کا تیری جبتک ہے رنگ اس جہاں میں
جب تک ہے عطر افشاں جھونکا تری ہوا کا
جب تک کہ بولیوں میں شامل ہے تیری بولی
جب تک چھڑا ہے ساز رنگیں تری نوا کا
نے عشق معتبر ہے، نے عاشق مؤثق
جب تک نہ تو بنالے خود کو ہدف فنا کا