وادی ایمن

وادی ایمن

دیوان حضرت امام خمینی (رح)

میں  صحرا میں  اہل نظر ڈھونڈتا ہوں

ہوں گم کردہ رہ، راہبر ڈھونڈتا ہوں

نشاں  کچھ نہ اوراق عرفاں  سے پایا

میں  رندوں  کے گھر کی خبر ڈھونڈتا ہوں

ثمر بخش سجادہ، خرقہ ، نہ مسند

گلستان رخ کا ثمر ڈھونڈتا ہوں

میں  وادی ایمن میں  ایمن نہیں  ہوں

بہ وادی ایمن شجر ڈھونڈتا ہوں

میں  چھوڑ آیا بت خانہ و جام و مسجد

رہ عشق میں  رہ گزر ڈھونڈتا ہوں

میں  سوئے '' ہمہ '' '' ہیچ'' سے جارہا ہوں

ہوں  لغزاں ، کوئی ہمسفر ڈھونڈتا ہوں

رہ عشق ہے پر خطر، پر خطر ہو

ہوں  عاشق رہ پر خطر ڈھونڈتا ہوں

ہوا آکے اس دیر کہنہ میں  بے پر

سفر میں  نئے بال و پر ڈھونڈتا ہوں

ای میل کریں