امریکہ سے وابستہ حکمرانوں  کے جرائم

امریکہ سے وابستہ حکمرانوں کے جرائم

اسی طرح امریکہ کے حکم سے اور دوسرے ممالک کی حمایت سے صدام عفلقی کی فوج کے حملے سے دنیا والوں کو باخبر کریں

محترم علمائے کرام، اہل قلم حضرات اورذمہ دار خطبا پر لازم ہے کہ وہ مناسب موقعوں  سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے، امریکہ اور اسرائیل سے وابستہ ذرائع ابلاغ کے زہریلے پروپیگنڈے کی تلافی کرنے کیلئے مسلمانوں  کے سامنے اسلام اور انقلاب اسلامی ایران کا دفاع کریں  کہ جو اسلام واسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جھوٹ اور افواہیں  پھیلانے میں  مشغول ہیں  تاکہ اہل دنیا پر اسلامی انقلاب کا حقیقی چہرہ واضح ہوسکے اور وہ اس کے اسلامی ثمرات اور کامیابیوں  سے آگاہ ہوں  کہ جو ایران کی ذمہ دار قوم کے جہاد اور تمام تر اندرونی وبیرونی مشکلات اور رکاوٹوں  کے باوجود اس ملک کو نصیب ہوئی ہیں ۔ آپ اقوام کو آمادہ کریں  کہ وہ اس ملت کے خلاف ہونے والے پروپیگنڈے کی وجہ سے لگائی گئی تہمتوں  سے پردہ اُٹھائیں  اور امریکہ اور اُس سے وابستہ ممالک کے منصوبوں  اور سازشوں  کو افشا کریں۔

 

اسی طرح امریکہ کے حکم سے اور دوسرے ممالک کی حمایت سے صدام عفلقی کی فوج کے حملے سے دنیا والوں  کو باخبر کریں ۔ اس کے علاوہ بعض امریکی حکام کے ہاتھوں ، اسلام اور مسلمین پر جو گذر رہی ہے اُس سے آگاہ کریں  کہ جن میں  سے سب سے بدتر اسرائیل کو قانونی حیثیت دینا ہے اور اُس کے بعد اسلامی ملک لبنان پر وحشیانہ حملہ کرنا ہے جس کے نتیجے میں  ہزاروں بے گناہ لوگ شہید اور معذور ہوگئے ہیں ۔ اس طرح شاید اقوام اور ملتوں ، خداوند متعال پر اعتقاد کے ساتھ اس تاریخ کے اس عظیم سانحہ کو روک سکیں  کہ جو مسلمانوں  کے چہرے کو دنیا بھر میں  اور آئندہ نسلوں  کے سامنے سیاہ کررہاہے۔ شاید اس طرح اسلام اور مسلمین اس عظیم ننگ سے نجات پا لیں  اور اپنے آپ کو اس تحقیر وذلت سے بچا لیں  کہ جس کی یاد ہر غیرتمند مسلمان کو لرزا دیتی ہے۔

(صحیفہ امام، ج ۱۶، ص ۵۱۶)

ای میل کریں