میرے خیال میں امام خمینی کی سیاسی زندگی کا سب سے بڑا کارنامہ تاریخ ساز آپ کا فتوی تھا جو آپ نے سلمان رشدی کے بارے میں دیا ہے۔ اس حکم کو اس وجہ سے اہم اور ممتاز جانتا ہوں کہ اس سے امت مسلمہ کے درمیان دوبارہ اتحاد ہوگیا اور عالمی بڑی طاقتوں بالخصوص امریکہ اور اسرائیل کی مسلمانوں کو بکھیرنے کی ناکام کوششوں پر پانی پھیردیا۔ یہاں تک کہ مغربی طاقتوں کے آلہ کار وہابیوں نے بھی اعتراف کیا کہ امام کے اس فتوی سے عالم کفر لرز اٹھایا اور مسلمانوں کے دل میں امام کے لئے جگہ بن گئی۔ امام کے اس کام سے دوسرا اہم فائدہ یہ ہوا کہ انبیائے عظام کے سلسلہ میں جو توہیں کی جاتی تھی عزت میں بدل گئی اور عالم اسلام کے لئے امام کا یہ تاریخ ساز فتوی قابل قدر ہوگیا۔