حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ جوادی آملی نے اپنے درس میں ایام فاطمیہ (س) کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایام، ایامِ فاطمیہ (س) ہیں۔ ہمیں ان ایام میں ذکرِ مصائب بی بی سلام اللہ علیہا کرنا چاہئیں لیکن ان مصائب کے بیان میں بھی اولویت ان کے معارف اور ان کے علمی فضائل کو بیان کرنا ہے۔
اس شیعہ مرجع تقلید نے کتاب کافی کی ایک حدیث کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: مرحوم کلینی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی کتاب کافی کی جلد اول میں «بَابُ جَوَامِعِ التَّوْحِید» میں حضرت امیرالمومنین علیہ السلام سے درج ذیل مفصّل روایت کو بیان کیا ہے کہ «الْحَمْدُ لِلَّهِ الْوَاحِدِ الْأَحَدِ الصَّمَدِ الْمُتَفَرِّدِ الَّذِی لَا مِنْ شَیْءٍ کَانَ وَ لَا مِنْ شَیْءٍ خَلَقَ مَا کَانَ»۔ البتہ یہ خطبہ مفصل ہے اور اگر کوئی موحدانہ طور پر غور و فکر کرے تو دلائل و براہین کو اسی خطبہ سے ہی لے سکتا ہے۔ اس کے ذیل میں مرحوم کلینی (رہ) فرماتے ہیں کہ "اگر جن و انس جمع ہو جائیں اور کوئی پیغمبر ان میں نہ ہو، یعنی صرف عام مخلوق، انسان اور جن ہوں اور وہ اگر حضرت امیرالمومنین علیہ السلام کی طرح توحید کو بیان کرنا چاہیں تو ہرگز ایسا ممکن نہیں ہو گا"۔
انہوں نے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے علمی مقام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: امیرالمومنین کے اس خطبہ کی عظمت واضح ہو گئی لیکن یاد رہے کہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا نے خطبۂ فدکیہ میں بھی تمام انہی معارف کو ذکر فرمایا ہے۔ یعنی حضرت امیرالمومنین علیہ السلام کے اس خطبہ کو قرائت کرنے سے بھی 25 سال پہلےبی بی سلام اللہ علیہا نے یہ خطبہ پڑھا تھا (جس سے آپ سلام اللہ علیہا کے علمی مقام سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے)۔
تمام خواتین کو چاہئے کہ وہ راہ حضرت زہرا (س) پر گامزن رہیں، محترمہ حاجیہ فاطمہ
حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،زینبیہ وویمن ویلفیر سوسائٹی IKMT کرگل کے اہتمام سے ایام فاطمیہ کے مناسبت سے خواتین کے لئے زینبیہ حال کرگل میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا۔جہاں خواتین کی اچھی خاصی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر محترمہ حاجیہ فاطمہ صاحبہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناب فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا دنیا کی تمام خواتین کے لئے نمونہ عمل ہیں۔لہذا تمام خواتین کو چاہئے کہ وہ راہ حضرت زہرا پر گامزن رہیں۔
انہوں نے تعلیمی یافتہ خواتین سے زور دیتے ہوئے کہا کہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی طرز زندگی کو اپناتے ہوئے خود اپنی اور اپنی بچوں کی احسن طریقہ سے تربیت کی جائے۔
مجلس کے آخر میں خواہران بسیج زینبیہ نے اپنے وقت کے امام کو پرسہ پیش کیا اور حجت الاسلام و المسلمین شیخ انصاری کے دعائہ کلمات پہ مجلس کا اختتام ہوا۔