دیوان امام خمینی (رح)

عاشق دلباختہ

دیوان امام خمینی (رح)

خم سلامت کہ مجھے اس نے سر راہ کیا

ساقی بادہ بکف نے مجھے آگاہ کیا

خادم درگہ میخانہ عشاق ہوں  میں

رند عاشق نے مجھے خادم درگاہ کیا

سر بھی اور جاں  بھی فدائے صنم بادہ فروش

ایک جرعہ سے مجھے خسرو جم جاہ کیا

تیرے نور مہ رخسار نے اے مایہ عیش

مجھ کو آزادہ انوار خور و ماہ کیا

برگ ترنے چمن رخ کے بچایا مجھ کو

سینکڑوں  کو ہوس خلد نے گمراہ کیا

کون سمجھے گا غم اس عاشق دلباختہ کا

جس نے سب راز سپرد شکم چاہ کیا

ای میل کریں