راوی: حجت الاسلام و المسلمین محمد واعظ زاده خراسانی
ایک دن درس کے دوران خیابان ارم سے مسجد کے سامنے سے کچھ ٹینک گذرے۔ امام جس طرح درس دیتے تھی اسی طرح ایک نظر ٹینکوں پر بھی ڈالتے تھے۔ میں امام کے پاس بیٹھا ہوا تھا اور غور سے ٹینکوں کی طرح دیکھ رہا تھا اور شمار کردیا تھا۔ اچانک امام نے فرمایا: آج کوئی بات ہے؟ میں نے کہا: 15/ ٹینک گذرے ہیں۔ آپ نے کہا: تم ٹینکوں کو شمار کررہے تھے یا درس پڑھ رہے تھے؟