امام خمینی، اسلامی اور شیعی تفکر میں عظیم انقلاب لانے میں کامیاب ہوئے اور اس فکر کو کتابوں اور تاریخی متون کے درمیان سے عملی کرکے دکھایا اور سیاست کے مذہب، اخلاق کے سماجی روابط سے جوڑ کر عرفان اور روحانیت کے مقابلہ سے ایران میں اسلامی حکومت کی بنیاد ڈالی اور یہ اس وقت کیا جب عالم مغرب اور استکبار اسلام ایک تمام ہونے والے نظریات کے عنوان سے دیکھ رہاتھا۔ یہ بہت بڑا درس تھا جو امام نے دنیا والوں کو دیا ہے اور بیسویں صدی میں امام حسین (ع) کا پرچم لہرادیا اور تاریخ کے اختتام اور حضرت مہدی (عج) کے ظہور تک یہ پرچم لہراتا رہے گا۔