حشدالشعبی

ملکی مسائل کا حل بیرونی طاقتوں کے ذریعے نہیں ہوسکتا:حشدالشعبی

الحشد الشعبی کے سربراہ نے کہا کہ داعش سے لڑنے کے لیے گروپ بنانے کے تجربے نے ظاہر کیا کہ بیرونی طاقت پر انحصار کیے بغیر اور اتحاد کے ساتھ مشکلات کو ختم کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ الحشد الشعبی نے

ملکی مسائل کا حل بیرونی طاقتوں کے ذریعے نہیں ہوسکتا:حشدالشعبی

الحشد الشعبی کے سربراہ نے کہا کہ داعش سے لڑنے کے لیے گروپ بنانے کے تجربے نے ظاہر کیا کہ بیرونی طاقت پر انحصار کیے بغیر اور اتحاد کے ساتھ مشکلات کو ختم کیا جا سکتا ہے  انہوں نے کہا کہ الحشد الشعبی نے بہترین طرز عمل پر کرتے ہوئے عراقی عوام کی خواہش کی ترجمانی کرتے ہوئے عراقی عوام کے سامنے دہشتگردی سے چھٹکارے کا بہترین راستہ پیش کیا  اور اب الحشد الشعبی کا نام داعش کے خلاف جنگ اور دہشت گردی پر فتح سے جڑا ہوا ہے انہوں نے دہشت گردی پر فتح کی وجہ عراقی فوجی دستوں کے اتحاد اور ان کے درمیان قریبی تعاون کو قرار دیا انہوں نے کہا کہ خطرات اور مسائل سے نجات اندرونی طاقت اور اندرونی عزم پر بھروسہ کرکے ہی حاصل کی جاسکتی ہے نہ کہ بیرونی طاقتوں کا سہارا لے کر۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق الحشد الشعبی تنظیم کے سربراہ فالح الفیاض نے عراق میں داعش کے خلاف فتح کی چوتھی برسی کے موقع پر ایک بیان میں مزاحمت کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ داعش سے لڑنے کے لیے گروپ بنانے کے تجربے نے ظاہر کیا کہ بیرونی طاقت پر انحصار کیے بغیر اور اتحاد کے ساتھ مشکلات کو ختم کیا جا سکتا ہے  انہوں نے کہا کہ الحشد الشعبی نے بہترین طرز عمل پر کرتے ہوئے عراقی عوام کی خواہش کی ترجمانی کرتے ہوئے عراقی عوام کے سامنے دہشتگردی سے چھٹکارے کا بہترین راستہ پیش کیا  اور اب الحشد الشعبی کا نام داعش کے خلاف جنگ اور دہشت گردی پر فتح سے جڑا ہوا ہے انہوں نے دہشت گردی پر فتح کی وجہ عراقی فوجی دستوں کے اتحاد اور ان کے درمیان قریبی تعاون کو قرار دیا انہوں نے کہا کہ خطرات اور مسائل سے نجات اندرونی طاقت اور اندرونی عزم پر بھروسہ کرکے ہی حاصل کی جاسکتی ہے نہ کہ بیرونی طاقتوں کا سہارا لے کر۔

فالح الفیاض نے الحشد الشعبی کو عراق میں استحکام اور خودمختاری کا ضامن قرار دیا اور کہا کہ اس مزاحمتی گروپ کی تشکیل کے تجربے نے عراق کو بڑی طاقتوں کے مقابلے میں مضبوط کیا داعش کے خلاف جیت کی مناسبت سے 10 دسمبر کو عراق میں قومی چھٹی منائی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ حشدالشعبی کی اتنی خدمات کے باوجود بھی اس کو سیاست کی بنیاد پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ای میل کریں