جو بھی امام علی (ع) سے محبت کرتا ہے وہ اسرائیلی اجناس نہیں خریدتا

جو بھی امام علی (ع) سے محبت کرتا ہے وہ اسرائیلی اجناس نہیں خریدتا

آیت اللہ سیستانی کے دفتر نے ان دکانوں سے خرید کے سلسلے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیا

جو بھی امام علی (ع) سے محبت کرتا ہے وہ اسرائیلی اجناس نہیں خریدتا

 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف کے امام جمعہ و الجماعت حجۃ الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے عراق کے شہر نجف اشرف میں نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے عراقی عدلیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مظاہرین کے قتل میں ملوث افراد کا سراغ لگا کر انہیں قانون کے کٹہرے میں لائے۔ انہوں نے اپنے بیانات میں اسرائیل سے اجناس خریدنے کی حرمت پر فتوے کی جانب بھی اشارہ کیا۔

انہوں نے مظاہرین کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ میں ملوث افراد کی شناسائی اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا اور عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کے گھر پر حملے کی بھی شدید مذمت کی۔

انہوں نے اسرائیلی اجناس خریدنے کی حرمت پر آیت اللہ سید علی سیستانی کے فتوے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: جو بھی حضرت علی ابن ابی طالب علیہ الصلوۃ والسلام کی محبت اپنے دل میں رکھتا ہے وہ اسرائیلی اجناس کبھی نہیں خریدتا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین قبانچی نے آخر میں کہا: بشریت، خداوند متعال اور خود انسان ہی سے دوری اور لاتعلقی کی وجہ سے افسردگی کا شکار ہے۔

آیت اللہ سیستانی کے دفتر نے ان دکانوں سے خرید کے سلسلے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیا جن کا منافع صیہونی حکومت کی حمایت کا حصہ ہے: "جب یقین کے ساتھ ثابت ہو جائے کہ وہ کمپنیاں اسرائیل کی مؤثر انداز میں حمایت کر رہی ہیں تو اس سے خرید و فروش اور اسکی محصولات کا معاملہ جائز نہیں ہے۔"

آپ کے دفتر نے اشارہ کیا کہ: اسرائیلی حکومت کی ان مصنوعات کا استعمال جائز نہیں ہے جو اس حکومت کی حمایت کرتی ہوں۔

ای میل کریں