صلاح الدین زواوی

صالحین کی راہ کا سلسلہ

صلاح الدین زواوی؛ ایران میں فلسطینی حکومت کے سفیر

امام خمینی تاریخ میں منفرد اور ممتاز شخصیت کے مالک تھے۔ یہ پرہیزگار اور دانشور شخصیت اسلام، عالم اسلام کے مسائل کو مکمل جانتے اور ذمہ داری کا احساس کرتے تھے۔ آپ فلسطینی عوام کے سلسلہ میں بہت ہی ہمدرد اور حساس تھے۔

آپ نے شاہ کی اس لئے مخالفت کی کہ وہ امریکہ کا نوکر بنا ہوا تھا اور ایرانی عوام کے مستقبل سے کھلوار کررہا تھا۔ اس لئے آپ ںے جیل اور جلاوطنی کی زندگی بھی گذاری اس کے باوجود فلسطین کے مسئلہ میں اپنے موقف سے نہیں ہٹے۔ امام خمینی نے ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعہ کو عالمی روز قدس کے عنوان سے اعلان کیا کیونکہ آپ کو معلوم تھا کہ ادیان الہی کے مرکز بیت المقدس کے خلاف بہت بڑی ناپاک سازش چل رہی ہے لہذا امام نے اپنے ان احساسات کو دنیا کے تمام مظلوموں تک منتقل کیا اور صہیونسٹ کے خطرہ سے آگاہ کیا۔ امام خمینی صالحین کی راہ کے سالک اور آپ کی گفتگو روح قرآن سے ماخوذ تھی۔

ای میل کریں