ثابت قدم، صابر اور مضبوط عقیدہ کے مالک
حسن امین؛ سعودی عرب کے مولف
امام خمینی نے وہی کام کیا جو آپ کہتے تھے اور اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے اور دوست و دشمن کے بارے میں جو آپ کے اندر تھا اسی کا اظہار کیا ہے۔ یہاں تک کہ جب آپ نے 598/ قطعنامہ قبول کیا تو حقائق کو چھپایا نہیں بلکہ صاف لفظوں میں کہا کہ یہ زہر ہلاہل ہے جو پی رہا ہوں۔
اسی طرح شاہی حکومت کے زوال میں بھی ثابت قدمی اور بردباری کا مظاہرہ کیا۔ آپ ایک ایسے فقیہہ تھے کہ ان قانون کی روشنی میں فتوی دیتے تھے جو آپ نے بہت ہی محنت اور ذہانت سے پڑھا تھا۔ حکومت کے شیب و فراز سے آپ کے اندر کوئی تبدیلی نہیں آئی اور اسی طرح آپ کے فتوی کی عظمت باقی ہے کیونکہ آپ ایک مستحکم فقیہہ بھی تھے اور ولی امر بھی۔