نمایاں علمی شخصیت اور نورانی چہرہ
محمد التویخی؛ مصنف اور مولف (سوریہ)
حضرت امام خمینی (رح) اپنی خالصانہ کوششوں اور مجاہدانہ کاوشوں اور خدائی فرائض کے جامع ہونے والی ایک شخصیت تھے۔ لہذا آیت اللہ بروجردی کی وفات کے بعد حوزہ علمیہ قم کے سرپرست ہوگئے اور رفتہ رفتہ ظالمانہ حکومت کے خلاف آپ کی آواز بلند ہونے لگے اور ہر غاصب تسلط اور سرکش حاکم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کردی اور حق کو اس کے اصلی مقام پر پہونچانے کے لئے تن من ، دھن سے کوشاں ہوگئے۔ آپ کی ظلم و استبداد اور کفر و الحاد کے خلاف اصلاح طلب تحریک میں بیس سال کا طولانی عرصہ لگ گیا اور آپ نے صرف درس و بحث اور وعظ و نصیحت پر اکتفاء نہیں کیا بلکہ دشمن کی سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے مقابلہ کرتے رہے اور کامیاب ہوئے۔