علامہ ابن علی واعظ
غازیان دین خدا
ہاں غازیان دین خدا جاگتے رہو
شبخوں نہ ماریں اہل جفا جاگتے رہو
غفلت نہ ہو نے پائے ذرا جاگتے رہو
بیٹھے ہیں تاک میں اُمَرَاء جاگتے رہو
اہل ہوس ہیں دشمن جاں انقلاب کے
دیکھو، ورق دریدہ نہ کردیں کتاب کے