انبیاء کی طرح بت شکن
مولانا کوثر نیازی؛ پاکستانی دانشور
آیت الله خمینی، شاہ اور اس کی سیاستوں کے خلاف ثابت قدم رہے اور ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ آپ نے شاہ کی عمومی ناراضگی دیکھ کر مسائل اور موضوعات بیان کرکے اصول اسلامی کا عقیدہ رکھنے والے عوام سے لیکر مغرب نواز روشن فکروں اور شہر و دیہات کے تمام لوگوں کو قیام کی دعوت دینے میں کامیاب ہوئے۔ آپ نے لوگوں کے لئے یہ موقع فراہم کیا تا کہ ناگفتہ بد حالات اور غیر عادلانہ مسائل کی جانب متوجہ ہوں۔ کڑوروں ایرانویں کے لئےامام خمینی (رح) پیغمبروں کی طرح بن شکن اور معاشرہ کے لئے سیاسی اور مذہبی امام اور رہبر شمار ہوتے تھے۔ قوم کے بیدار ضمیر نے مرجع عالیقدر امام خمینی (رح) کی قیادت مکتبی اور اسلامی خالص تحریک کی پیروی کی ضرورت کو سمجھ لیا۔