اسلام کی دعوت دینے والے
مولانا شاہ احمد نورانی؛ جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ
امام خمینی (رح) خاص جرات اور بہادری کے ساتھ شاہی اور ظالم شاہی حکومت کو شکست دی۔ امریکی استکبار کا مقابلہ کیا، آپ نے گورباچوف کو اسلام کی دعوت اور سلمان رشدی ملعون کے تقل کا فتوی دے کر تمام امت مسلمہ کے لئے ایک مثال قائم کردی اور پیروی کا مکمل نمونہ بن گئے۔ امام خمینی (رح) نے یہ بات بھی ثابت کردی کہ اس عصر اور زمانہ میں مذہبی اور دینی محافل صرف اقوام کو رہنمائی ہی نہیں کرسکتیں بلکہ مذہبی مرکز سے شاہی اور ظالمانہ نظام حکومت کے خلاف مقابلہ ممکن ہے۔