انقلاب اسلامی ایران کے تمام شعبوں میں ترقی کا باعث، امام جمعہ بیروت

انقلاب اسلامی ایران کے تمام شعبوں میں ترقی کا باعث، امام جمعہ بیروت

امام جمعہ بیروت نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ انقلاب اسلامی نے مظلوم اور ستم دیدہ اقوام عالم کو نئی زندگی بخشی ہے

انقلاب اسلامی ایران کے تمام شعبوں میں ترقی کا باعث، امام جمعہ بیروت

 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ بیروت حجت الاسلام و المسلمین سید علی فضل اللہ نے انقلاب اسلامی ایران کی 42ویں سالگرہ کی مناسبت سے کہا کہ انقلاب اسلامی نے ایرانی قوم کے مختلف شعبوں میں تبدیلی اور ترقی کا سبب بننے کے ساتھ انہیں حقیقی معنوں میں آزادی اور استقلال بخشا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس عظیم موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی اور ایرانی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جو انقلاب اور اس کے اہداف کے تسلسل میں امام خمینی(رح) کی راہ پر گامزن ہیں۔

امام جمعہ بیروت نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ انقلاب اسلامی نے مظلوم اور ستم دیدہ اقوام عالم کو نئی زندگی بخشی ہے، بیان کیا کہ انقلاب اسلامی نے یہ واضح کردیا کہ وہ آزادانہ فیصلے کرسکتا ہے اور اپنی دولت و ثروت کو محفوظ رکھنے کے ساتھ استکبار جہاں اور ان کے حامی ممالک کے آگے تسلیم نہیں ہوسکتا ہے۔

آخر میں حجت الاسلام فضل اللہ نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی اقوام عالم کیلئے بہت ساری خدمات ہیں اور اقوام عالم کے مسائل کے حل اور ان کی مددخاص طور پر ملت مظلوم فلسطین کے لئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے اور لبنان نے بھی اپنی خودمختاری کو برقرار رکھنے اور صہیونی دشمن سے مقابلہ کرنے میں ایران کی مدد سے بھرپورفائدہ اٹھایا ہے۔

ای میل کریں