اسلام اور مسلمانوں کے جھوٹے طرفدار
میں آج ایسے معصوم چہروں کو دیکھ رہا ہوں جو سپر طاقت اور ان کے غلاموں کے ہاتھوں یتیم ہوئے ہیں دعوی کرنے والے تو بہت ہیں اس وقت سارے اسلامی ممالک کے سربراہ خود کو اسلام کا طرفدار سمجھتے ہیں اور اسی طرح پوری دنیا کے سربراہ بھی خود کو انسانی حقوق کا طرفدار سمجھتے ہیں لیکن امتحان کے وقت سب دعوے کھوکلے نظر آتے ہیں خوارج بھی اسلام کا دعوٰی کرتے تھے اور عمر و عاص جیسے ظالم شخص بھی اسلام کا دعوٰی کر رہا تھا اور آج صدام بھی اسلام اور عربوں کا طرفدار ہونے کا نعرہ لگا رہا ہے لیکن جب ہم ان کے اعمال اور کردار کو دیکھتے ہیں تو ان کے کردار اور گفتار کے درمیان میلوں کا فاصلہ نظر آتا ہے اور حال ہی میں اسلام اور مسلمانوں کے چاہنے والے طائف میں جمع ہوئے تھے لیکن جیسے مرکز میں جہاں اسلام نازل ہوئی تھی کیا ایسی سرزمین پر ان بچوں کا کوئی ذکر کیا گیا جو صہیونیزم کے ہاتھوں شہید ہوئے ہیں جب کہ ہمیں اسلام نے ہمیں مظلوم کا ساتھ دینے کی تاکید کی ہے۔
اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی (رح) نے تہران کے امام بارگاہ میں اسلامی ممالک کے شہداء کے لواحقین سے ایک ملاقات کے دوران اپنے خطاب میں فرمایا کہ میں آج ایسے معصوم چہروں کو دیکھ رہا ہوں جو سپر طاقت اور ان کے غلاموں کے ہاتھوں یتیم ہوئے ہیں دعوی کرنے والے تو بہت ہیں اس وقت سارے اسلامی ممالک کے سربراہ خود کو اسلام کا طرفدار سمجھتے ہیں اور اسی طرح پوری دنیا کے سربراہ بھی خود کو انسانی حقوق کا طرفدار سمجھتے ہیں لیکن امتحان کے وقت سب دعوے کھوکلے نظر آتے ہیں خوارج بھی اسلام کا دعوٰی کرتے تھے اور عمر و عاص جیسے ظالم شخص بھی اسلام کا دعوٰی کر رہا تھا اور آج صدام بھی اسلام اور عربوں کا طرفدار ہونے کا نعرہ لگا رہا ہے لیکن جب ہم ان کے اعمال اور کردار کو دیکھتے ہیں تو ان کے کردار اور گفتار کے درمیان میلوں کا فاصلہ نظر آتا ہے اور حال ہی میں اسلام اور مسلمانوں کے چاہنے والے طائف میں جمع ہوئے تھے لیکن جیسے مرکز میں جہاں اسلام نازل ہوئی تھی کیا ایسی سرزمین پر ان بچوں کا کوئی ذکر کیا گیا جو صہیونیزم کے ہاتھوں شہید ہوئے ہیں جب کہ ہمیں اسلام نے ہمیں مظلوم کا ساتھ دینے کی تاکید کی ہے۔
رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ کیا مسلمانوں کے ان طرفداروں کو یہ خبر نہیں ہے کہ ایران میں مسلمانوں کے ساتھ کیا ہور تھا اور آج صدام کیا کر رہا ہے کیا یہ نہیں جانتے کہ فلسطین میں مسلمانوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے کیا انھیں نہیں معلوم کہ لبنان میں مسلمانوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے صہیونی حکومت نے فلسطین اور لبنان کے معصوم بچوں کو یتیم کر کے انھیں اپنی گھر سے نکال دیا ہے۔
یاد رہے کہ آج بھی خود کو مسلمانوں کا سربراہ کہنے والے اسلامی ممالک شام ، عراق، لبنان اور یمن میں مسلمانوں کا قتل عام کا تماشہ دیکھ رہے اور آج بھی اسی حجاز کی سرزمین کو مسلمانوں کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے اور ایسی سرزمین جو مسلمانوں کی پناھگاہ ہوا کرتی تھی وہی آج مسلمانوں کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔