شہید فخری زادہ کے اہل خانہ کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات

شہید فخری زادہ کے اہل خانہ کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات

رہبر انقلاب اسلامی نے ایران کے مایہ ناز سائنسداں شہید محسن فخری زادے کی سائنسی خدمات اور اخلاص کی قدردانی کی

شہید فخری زادہ کے اہل خانہ کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات

ابنا۔ ایران کے مشہور ایٹمی اور دفاعی سائنسداں محسن فخری زادے کے اہل خانہ نے آج رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔

پیر کے روز ہونے والی اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ عظمی سید علی خامنہ ای نے شہید فخری زاده کی سائنسی خدمات، ان کے اخلاص اور علم و عمل کے میدان میں ان کی قابل فخر موجودگی کی قدردانی کرتے ہوئے فرمایا کہ عظیم مرتبہ جسے خداوند متعال نے ان کو شہادت سے عطا کیا ہے، ان کی بے نظیر زحمتوں او خلوص کا عطیہ ہے اور اس مقام کا دنیا کے کسی بھی مقام سے مقایسہ نہیں کیا جا سکتا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ان کے اخلاص کی ایک اور نشانی یہ تھی کہ ان کی زندگی میں بہت سے لوگ اور جوان ان کو پہچانتے نہیں تھے جس کا ان کو قلق رہا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ شہداء کی اہلیہ بھی اجر میں ان کے ساتھ شریک ہيں اور میں خداوند متعال سے دعا گو ہوں کہ وہ آپ کے دلوں کو صبر جمیل عطا کرے اور اللہ کی توفیقات سے شہید کی شان کے مناسب اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھیں۔

اس ملاقات میں ایران کے ایٹمی اور دفاعی سائنسداں کی اہلیہ اور ان کے بچوں نے بھی شہید فخری زادے کی شہادت پر رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے جاری ہونے والے تعزیتی پیغام پر شکریہ ادا کیا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے ایران کے مایہ ناز سائنسداں شہید محسن فخری زادے کی سائنسی خدمات اور اخلاص کی قدردانی کی۔

دوشبنے کے ہونے والی اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ عظمی سید علی خامنہ ای نے شہید فخری زادے کی سائنسی خدمات، ان کے اخلاص اور علم و عمل کے میدان میں ان کی قابل فخر موجودگی کی قدردانی کرتے ہوئے فرمایا کہ عظیم مرتبہ جسے خدا وند متعالی نے ان کو شہادت سے عطا کیا ہے، ان کی بے نظیر زحمتوں او خلوص کا عطیہ ہے اور اس مقام کا دنیا کے کسی بھی مقام سے مقایسہ نہیں کیا جا سکتا۔

ای میل کریں