اتحاد کی منادی

اتحاد کی منادی

محمد اسلم سلیمی؛ جماعت اسلامی پاکستان پارٹی کا جنرل سکریٹری

اتحاد کی منادی

محمد اسلم سلیمی؛ جماعت اسلامی پاکستان پارٹی کا جنرل سکریٹری

 

ایران میں اسلامی حکومت قائم ہونے کے بعد امام خمینی (رح) نے دنیا والوں کو بتادیا کہ اسلامی اصول اور فارمولوں کو حکومتی شکل میں موجودہ معاشروں میں اجرا کیا جاسکتا ہے۔ اور ان کی طرف رہنمائی کی جاسکتی ہے۔ اسی طرح امام خمینی (رح) تمام محروم اور ظلم کی چکی میں پسے لوگوں کو یہ امید دلائی اور ایک بیداری پیدا کی کہ ایک صف بنا کر زمانہ ے طاغوتوں کے سامنے کھڑا ہوا جاسکتا ہے اور کامیاب ہوا جاسکتا ہے۔

امام خمینی (رح) کا بہترین اثر اسلامی فرقوں کے درمیان اتحاد پیدا کرنا ہے۔ آپ ہمیشہ سنی اور شیعہ اور کمزور گروہوں کے درمیان اتحاد اور اتفاق کے خواہاں تھے اور اس پر عمل بھی کیا ہے۔ ہم لوگ امام خمینی (رح) کی کامیابی کی روشنی میں پاکستان میں موجود مختلف گروہوں اور پارٹیوں کے درمیان اتحاد اور نظم و ضبط قائم کرنے کی کوشش کرنا چاہتے ہیں اور کسی حد تک اس اہم کام میں کامیابی بھی حاصل ہوئی ہے۔

امام خمینی(رح) کے ذریعہ اسلامی گروہوں کے درمیان اتحاد پیدا کرنے کے راستے اور طریقے واضح اور روشن ہوچکے ہیں ہم لوگ اس راہ چلتے رہیں گے اور آپ کے اتحاد آفریں افکار کو دوام بخش گے۔

ای میل کریں