پاکستان میں گیارہ محنت کش مزدوروں کا قتل، مسلمانوں اور محبان اہل بیت کیلئے باعث افسوس، آیت اللہ اعرافی

پاکستان میں گیارہ محنت کش مزدوروں کا قتل، مسلمانوں اور محبان اہل بیت کیلئے باعث افسوس، آیت اللہ اعرافی

تکفیری دہشت گرد گروہ ایسے جرائم کا ارتکاب کرکے اپنی جہالت، بربریت، پست اخلاقی اور عقل سے دوری کو ظاہر کرتے ہیں

پاکستان میں گیارہ محنت کش مزدوروں کا قتل، مسلمانوں اور محبان اہل بیت کیلئے باعث افسوس، آیت اللہ اعرافی

 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ حوزہ علمیہ ایران، آیت اللہ علی رضا اعرافی نے اپنے پیغام میں پاکستان میں مظلوم کان کنوں کے قتل کے دلخراش واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملت پاکستان سے ہمدردی کا اظہار کیا اور حوازات علمیہ شیعیان حیدر کرار اور ان کے خاندان کے افراد کی مراجع عظام کی پیروی میں شہداء کی تدفین کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ان کی اعلیٰ بیداری اور بابصیرت ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔ اور اسے اہل تشیع اور مسلمانوں کے اتحاد کو برقرار رکھنے اور اسے مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ دشمنان اسلام و تشیع کے مذموم منصوبوں کے خاتمے کا باعث سمجھتا ہے۔

آپ کے اس پیغام کا مکمل متن اس طرح ہے:

 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

بِأَيِّ ذَنْبٍ قُتِلَتْ(تکویر/9)

ہمارے دوست اور بھائی ملک پاکستان میں گیارہ محنت کش مزدوروں کا قتل تمام مسلمانوں اور محبان اہل بیت(علیھم السلام) کیلئے باعث افسوس ہے۔ اس بار بھی تکفیری گروہ نے عالمی استکبار کے اشارہ پر اس قبیح ظلم کو انجام دیا اور پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں غریب کان کن، محنت کش گیارہ مزدوروں کو بے دردی سے قتل کر دیا۔

بے شک، اس جرم کے مرتکب افراد مختلف مقامات پر ہوئی اپنی شکست کے انتقام میں انجام دیتے ہیں۔ ان کا ہدف اسلامی معاشرہ میں تفرقہ ایجاد کرنا، اور عالمی استکبار کے اہداف کے حصول، اسلام دشمن عناصر کی شیطانیت اور عالم اسلام میں مغربی ممالک کی پلید سیاست کو عوامی افکار میں تبدیل کرنا ہے۔

تکفیری دہشت گرد گروہ ایسے جرائم کا ارتکاب کرکے اپنی جہالت، بربریت، پست اخلاقی اور عقل سے دوری کو ظاہر کرتے ہیں۔

بے شک ایسے قبیح جرائم کے ارتکاب سے تمام برادران اسلام، پوری دنیا میں موجود عاشقان پیغمبر اکرم(ص) اور اہل بیت پیغمبر اکرم(ص) کے اندر غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ہم حوزات علمیہ کی جانب سے، اس غمگین حادثہ پر امام زمان(عج)، رہبر انقلاب اسلامی مدظلہ العالی، مراجع عظام تقلید، تمام مسلمانوں اور شیعیان جہان اور خصوصا شیعیان پاکستان، اور شہداء کے خاندان کو تعزیت پیش کرتے ہیں اور اس واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہیں اور پاکستانی حکام سے درخواست کرتے ہیں کہ اس جرائم کے مرتکب تکفیری دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائے تاکہ مظلوم مسلمانوں کے خلاف آئندہ اس طرح کا کوئی واقعہ پیش نہ آئے۔

ہم اللہ تعالٰی سے ان عزیز شہداء کی مغفرت اور ان کی ارواح کی بلندیٔ درجات اور ان شہداء کے لواحقین اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل اور اجر عظیم کی دعاگو ہیں۔

علی رضا اعرافی

سربراہ حوزہ علمیہ

قم المقدسہ، ایران

ای میل کریں