اردو شاعری

دام ستم

علامہ ابن علی واعظ

دام ستم

علامہ ابن علی واعظ


بندے تھے صید دام ستم اس لئے اٹھا

ہر سمت کچلے جاتے تھے ہم اس لئے اٹھا

سب چاہتے تھے ، ابر کرم اس لئے اٹھا

پیاسی تھی سر زمین  حرم  ،اس لئے اٹھا

تاریکیوں کی کوکھ سے سورج اگا دیئے

صحرائے بے گیاہ میں زمزم بہادیئے

ای میل کریں