سب سے پہلی سفارش فقیروں کا خیال رکھنا تھا
راوی:مہندس میر حسن موسوی
مہندس میر حسن موسوی، حکومت وقت کے وزیر اعظم اپنی یادداشت میں نقل کرتے ہیں: حکومت بننے اور ہم سبھی کے انتخاب کے بعد کچھ مہینوں کے فاصلہ سے ہم وزراء کے ساتھ امام خمینی(رہ) کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ پہلے ہی جلسہ میں حکومت کو ان کی سب سے پہلی سفارش سماج کے لوگوں میں مظلوموں، فقیروں اور محروموں کا خیال رکھنے کے بارے میں تھی۔