دیوان امام خمینی (رح)

خانہ عشق

دیوان امام خمینی (رح)

خانہ عشق

دیوان امام خمینی (رح)

 

خانہ عشق اور منزل گاہ عشاق خریں

غبطہ کن ہے اس کے پائے پر سر عرش بریں

دم ذرا رندان راہ یار لیتے ہیں  یہاں

ہے پریشاں  حالی و درماندگی سے یہ قریں

ملک ہستی وجہاں  بینی سے کیا مطلب اسے

ہے گروہ نیستی جویاں  کا عاشق ہم نشیں

بن گیا ہے مسکن سوداگران روئے یار

مرکز دل دادگان دل ستان مہ جبیں

پردہ داران حرم، فرماں  روایاں  طریق

اور جوبانی ہے، وہ ہے آوارہ روئے زمیں

عاکف کعبہ ہے آزاد ثنائے این و آں

خادم میخانہ کو اس شغل سے مطلب نہیں

ای میل کریں