دیوان امام خمینی (رح)

میرا فتویٰ

دیوان امام خمینی (رح)

میرا فتویٰ

دیوان امام خمینی (رح)

تجھ سے سچ کہتا ہوں ، کوچہ ترا کعبہ ہے مرا

خم گیسو کی قسم، میکدہ مادے ہے مرا

عارف رخ ہیں  ترے سب ہی ظلوم اور جہول

یہ ظلومی و جہولی ہی تو سودا ہے مرا

تیرا عاشق تو ہے حسرت زدہ و طالب دید

سرجھکے بس ترے کوچہ میں ، یہ فتویٰ ہے مرا

عالم و جاہل و زاہد ترے شیدا ہی سبھی

نہ سمجھ لینا یہ ہرگز کہ یہ سودا ہے مرا

جلوہ کر، ایک نگاہ غلط انداز تو کر

جس کا خواہاں  دل غمدیدہ و شیدا ہے مرا

مسجد و صومعہ و بتکدہ و دیر و کنیس

ہر طرف جلوہ کناں  یار دل آرا ہے مرا

ہم تو پردے میں  ہیں ، پردے میں  ہیں ، پردے میں  ہیں

یہی پردہ ہے کہ خود راز معما ہے مرا

ای میل کریں