حمید روحانی لکھتے ہیں کہ جب میں نے امام کی سوانح حیات لکھنا شروع کی تو میں نے کتاب میں لکھا کہ سید روح اللہ 6/ سال کی عمر میں اپنے شوق سے مدرسہ گئے یہ دیکھ کر امام نے کلمہ شوق پر خط کھینچ دیا اور کہا: میں ہرگز اپنے شوق سے مدرسہ نہیں گیا ہوں بلکہ بہت مشکل سے گیا تھا۔ ایسا کونسا بچہ ہے جو 6/ سال کی عمر میں اپنے شوق سے مدرسہ جاتا ہے۔