طلاب کی نسبت امام خمینی (رح) کی ہمدردی
امام خمینی (رح) کے گھر بہت پرانا فریج تھا اور میں امام کو دوسرا فریج خریدنے کے لئے راضی کررہا تھا لیکن امام راضی نہیں ہوئے اسی اثنا میں ایک دوسرا روحانی آتا ہے اور امام سے کہتا ہے کہ میرے گھر میں فریج نہیں ہے اس عالم کی یہ بات سن کر احمد خمینی ناراض ہوئے اس بات پر کہ میں نے امام کو مشکل راضی کیا تھا کہ گھر میں ایک دوسرا فریج لایا جائے تم نے امام سے یہ کیوں کہا کہ میرے گھر میں فریج نہیں ہے۔ آخر کار امام کو ظہر کے وقت معلوم ہوتا ہی کہ اس روحانی کے گھر میں فریج نہیں ہے تو امام نے احمد سے کہا کہ جو فریج میرے گھر میں لانا تھا وہ فلاں کے گھر لیجا کردیدو۔