پہلا صوبائی روح اللہ تھیٹر سمینار
امام خمینی (رح) حقیقت کے صاف و شفاف پانی کا سرچشمہ اور ایسا گوہر یکتا جس کا موتی معرفت الہی کے دریا میں پوشیدہ ہے۔ آپ الہی ہدایت ے چراغ ہیں۔ جو ایران کے عصر جاہلیت میں صراط مستقیم کی روشنی ہوگیا، ایک عادل فقیہہ، عالم رہبر، اعلم مجتہد اور عارف سیاستداں، محجوب فلسفی اور دردمند شاعر ہیں کہ آپ کے ایثار و قربانی، شجاعت و جوانمردی اور شان و شوکت کے بند دفتر جو آپ کی عظمت کے سامنے سر تعظیم خم کئے ہوئے ہیں۔ آپ ایسا سورج ہیں جس کے طلوع ہوتے ہی ایرانی عوام کی زندگی میں نور کے ہزاروں چشمے جوش مارنے لگے اور اسلام اور ایران کے قالب میں اسلام کی روح پھونک دی اور اسے دوبارہ زندہ کردیا۔ اس سلسلہ میں تنظیم و نشر آثار امام خمینی (رح) اصفہان ادارہ، تین حصوں میں روح اللہ تھیٹر کے عنوان سے یعنی میدانی، سڑکوں اور پلے رڈینگ کے عنوان سمینار سے منعقد کررہا ہے۔