سینچری ڈیل عالم اسلام کے لئے تباہ کن اور خطرناک ثابت ہو گی:ڈاکٹر حمید انصاری

سینچری ڈیل عالم اسلام کے لئے تباہ کن اور خطرناک ثابت ہو گی:ڈاکٹر حمید انصاری

امام خمینی(رح) نے فلسطین اور قدس کے مسئلے کو ہمیشہ اہمیت دی ہے انہوں نے ہمیشہ عالمی مسائل میں فلسطین اور قدس کے مسئلے کو سب سے زیادہ اہمیت دی ہے امام خمینی(رہ) فرماتے ہیں کہ فلسطین اور قدس کا مسئلہ عالم اسلام کے متحد ہونے کا مرکز ہے ہم نے بہت کم ایسا دیکھا ہیکہ امام (رہ) نے عالمی مسائل کے بارے میں گتگو کی اور اس میں فلسطین اور قدس کو مسئلے کا ذکر نہ کیا ہو شاہ سے ایران کے مسلمانوں کے متنفر ہونے کی اک وجہ یہ بھی تھی کہ شاہ نے مخفیانہ طور پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کئے ہوے تھے اور ایران کو عالم اسلام کے خلاف سازش کا مرکز بنا رکھا تھا۔

جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کی مطابق امام خمینی انسٹی ٹیوٹ آف آرگنائزنگ اینڈ پبلشنگ ورکس کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر حمید انصاری نے آج امام خمینی انسٹی ٹیوٹ میں ایک پریس کانفرس کی جس میں انہوں نے ایام اللہ اور عشرہ فجر کی مبارک باد پیش کرتے  ہوے کہا کہ امام خمینی(رح) نے اسلامی انقلاب کو اپنی الہی ہدایت کے ذریعے کامیاب بنا کر عالم اسلام کو ایک نئی زندگی بخشی ہے ہمیں ہمیشہ امام خمینی(رح) کے ساتھ ایران کی قوم کو بھی یاد کرنا چاہیے جنہوں نے اپنی فدا کاریوں سے اس انقلاب کو کامیاب بنایا ہے۔

ڈاکٹر حمید انصاری نے سپاہ قدس کے کمانڈر شہید قاسم سلیمانی کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ شہید قاسم سلیمانی نے بھی امام خمینی(رح) کے راستے پر چلتے ہوے امام (رہ) کی امنگوں کو زندہ کیا انہوں نے کہا عشرہ فجر کے یہ با برکت ایام انقلاب کو منتقل کرنے کے لئے بہترین فرصت ہیں ہمیں ان ایام میں ایرانی قوم اور اسلامی انقلاب کے بانی کی اس عظیم خدمت کو پوری دنیا تک پینچانے کی کوشش کرنی چاہیے۔

امام خمینی انسٹی ٹیوٹ آف آرگنائزنگ اینڈ پبلشنگ ورکس کے ڈپٹی ڈائریکٹر  نے سینچری ڈیل کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ سینچری ڈیل عالم اسلام کے لئے شرمناک ہے یہ منصوبہ عالم اسلام کے لئے خطرناک اور تباہ کن ثابت ہو گا انہوں نے کہ یہ منصوبہ حقیقت میں قدس کی عزت کو بیچ کر صہیونیزم کی نامشروع حکومت کی غاصبانہ حاکمیت کو ثابت کرتا ہے انہوں نے کہا یہ منصوبہ عالم اسلام کے خلاف اب تک ہونی والی سب بڑی سازش ہے جو عالم اسلام کے لئے خطرناک اور تباہ کن ثابت ہو گی انہوں نے کہا کہ امریکہ غلط فہمی کا شکار ہے جس طرح جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد اسے رسوائی ہی ملی اسی طرح انشاء اللہ یہ منصوبہ بھی امریکہ کی رسوائی اور اسرائیل کی نابودی کا سبب بنے گا۔

ڈاکٹر حمید انصاری نے کہا امام خمینی(رح) نے فلسطین اور قدس کے مسئلے کو ہمیشہ اہمیت دی ہے انہوں نے ہمیشہ عالمی مسائل میں فلسطین اور قدس کے مسئلے کو سب سے زیادہ اہمیت دی ہے امام خمینی(رہ) فرماتے ہیں کہ فلسطین اور قدس کا مسئلہ عالم اسلام کے متحد ہونے کا مرکز ہے ہم نے بہت کم ایسا دیکھا ہیکہ امام (رہ) نے عالمی مسائل کے بارے میں گتگو کی  اور اس میں فلسطین اور قدس کو مسئلے کا ذکر نہ کیا ہو شاہ سے ایران کے مسلمانوں کے متنفر ہونے کی اک وجہ یہ بھی تھی کہ شاہ نے مخفیانہ طور پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کئے ہوے تھے اور ایران کو عالم اسلام کے خلاف سازش کا مرکز بنا رکھا تھا۔

ای میل کریں