نماز شب کی پابندی
مرحوم شیخ نصر اللہ خلخانی کہتے تھے: میں نے امام خمینی (رح) کے ساتھ 40/ سالہ دوستی کے دوران اکثر راتوں کو صبح تک آپ کے ساتھ رہا ہوں لیکن کبھی نہیں دیکھا کہ اتنی مدت میں کبھی آپ کی نماز شب قضا ہوئی ہو۔ امام ہمیشہ نماز صبح سے پہلے بیدار ہوتے تھے اور عبادت و مناجات کی حالت میں بسر کرتے تھے۔
آیت اللہ خاتم یزدی، ویژہ نامہ روزنامہ سلام