رہبر انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی عیسائی شہیدوں کے گھر میں

کشمیر میں لاک ڈاؤن

رہبر انقلاب اسلامی عیسائی شہیدوں کے گھر میں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ۲۵ دسمبر نبی خدا حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا یوم ولادت ہے۔

اس موقع پر رہبر انقلاب اسلامی گزشتہ برسوں میں عیسائی شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات کرنے انکے گھر تشریف لے جاتے رہے ہیں۔

اس گیلری میں آپ ملاحظہ فرمائیں گے کہ ۳۰ دسمبر دوہزار سترہ کو رہبر انقلاب اسلامی نے عیسائی شهید آرمن آودیسیان جبکہ ۲۷ دسمبر دو ہزار پندرہ کو شہید رابرٹ لازار کے گھر جا کر انکے اعزاء و اقارب سے ملاقات کی۔

عیسائی

عیسائی

عیسائی

کشمیر میں لاک ڈاؤن

ابنا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں دفعہ 144 بدستور نافذ ہے اور کشمیری مسلسل مشکلات کا شکار ہیں۔

وادی میں موبائل، انٹرنیٹ سروس، تعلیمی اور تجارتی مراکز بدستور بند ہیں جس کی وجہ سے طلبا، صحافیوں اور پیشہ ور افراد کا کام بری طرح متاثر رہنے کے علاوہ ای کامرس مکمل طور پر ٹھپ ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان کی مرکزی حکومت کی طرف سے پانچ اگست کے جموں کشمیر کو دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کے تحت حاصل خصوصی اختیارات کی تنسیخ اور ریاست کو دو وفاقی حصوں میں منقسم کرنے کے فیصلوں کے خلاف وادی میں اضطرابی کیفیت سایہ فگن ہوکر غیر اعلانیہ ہڑتالوں کا ایک لامتناہی سلسلہ شروع ہوا تھا جو بدستور جاری ہے۔

کشمیر

ای میل کریں